پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کو گرفتار کرلیا گیا، وکیل کا دعویٰ

ویب ڈیسک  اتوار 6 اکتوبر 2024
( فوٹو: فائل )

( فوٹو: فائل )

ملتان: پاکستان تحریک انصاف کی ممبر قومی اسمبلی زرتاج گل وزیر کو گرفتار کیے جانے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

زرتاج گل کے وکیل فدا حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ زرتاج گل وزیر کو گزشتہ شام ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد 3 ایم پی او کے تحت انہیں سینٹرل جیل ڈی جی خان منتقل کر دیا گیا۔

وکیل فدا حسین نے مزید بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کے حکم پر 3 ایم پی او کے تحت زرتاج گل کو ایک مہینے کے لیے جیل بھیج دیا، کل ملتان ہائیکورٹ میں زرتاج گل کی گرفتاری کے خلاف رٹ دائر کریں گے۔

دوسری جانب، زرتاج گل کی گرفتاری کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے تردید یا تصدیق نہیں کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔