اے این ایف کی جیوانی کے قریب گہرے سمندر میں کارروائی، 60کلو آئس برآمد

ویب ڈیسک  پير 7 اکتوبر 2024
فوٹو : اے این ایف

فوٹو : اے این ایف

 کوئٹہ: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مکران کوسٹل لائن کے قریب خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی بڑی کھیپ قبضے میں لے لی۔

ترجمان کے مطابق اے این ایف نے گھنٹوں خفیہ نگرانی کے بعد خلیج عمان جانے والی اسپیڈ بوٹ کا پیچھا کیا اور جیوانی کے قریب گہرے سمندر میں کامیاب آپریشن کے ذریعے بڑی مقدار میں آئس برآمد کر لی۔

آپریشن میں مجموعی طور پر 60 کلو آئس برآمد کی گئی، برآمد شدہ آئس مختلف پیکٹوں اور ڈبوں میں مہارت سے چھپائی گئی تھی۔ گہرے سمندر کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزمان فرار ہوگئے جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کم افرادی قوت اور وسائل کے باوجود اینٹی نارکوٹکس فورس کی یہ ایک کامیاب کارروائی ہے۔ اینٹی نارکوٹکس فورس منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات آغاز کر دیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔