- غزہ جنگ: مسلسل اسرائیلی بربریت کا ایک سال
- ڈی چوک احتجاج؛ عمران خان اور علی گنڈاپور کیخلاف ایک اور مقدمہ درج
- سی ڈی اے نے خیبرپختونخواہ ہاؤس اسلام آباد سیل کردیا
- حماس نے اسرائیل کو تسلیم کرنے والوں کے خواب چکناچور کردیے، حافظ نعیم
- جنگ میں بھاری قیمت چکائی ہے لیکن اسرائیل کو ختم کرکے دم لیں گے؛ حزب اللہ
- اسلام آباد احتجاج میں مظاہرین کی اسلحہ اٹھائے ویڈیو سامنے آگئی
- کیا پارلیمنٹ، عدلیہ اور میڈیا میں گینگسٹر ازم سے فیصلہ ہونگے؟ چیف جسٹس
- پی ٹی آئی کا فلسطین پر حکومت کی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا اعلان
- پاکستانی کپتان شان مسعود کی چار سال بعد ٹیسٹ میں سنچری
- ملک میں نہ امن ہے نہ جمہوریت، معیشت بھی درست سمت نہیں جارہی، فضل الرحمان
- وزیراعلیٰ کے پی علی گنڈاپور کی نااہلی کیلیے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
- بنوں اور لکی مروت میں فائرنگ کے واقعات؛ 5 افراد جاں بحق
- کراچی ایئرپورٹ حملہ خودکش تھا جس میں 80 کلو بارود استعمال ہوا، ابتدائی رپورٹ
- نواز شریف کی آج فضل الرحمن سمیت دیگر سے اہم ملاقاتوں کا امکان
- لاہور؛ 5 اکتوبر ہنگاموں میں گرفتار پی ٹی آئی کے 17 کارکن مقدمے سے ڈسچارج
- کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان
- ظالم باپ کا بیٹے پر بہیمانہ تشدد، رسیوں سے باندھ کر قید کرلیا
- پاکستان نے پی ٹی آئی احتجاج سے متعلق افغانستان کا بیان مسترد کردیا
- سیکیورٹی خطرات، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی عمران خان کے کیسز ملتوی کرنیکی درخواست
- لاہور میں احتجاج اور جلاو گھیراؤ؛ سلمان اکرم راجہ کی عبوری ضمانت منظور
جی ٹی روڈ بلاک اور توڑ پھوڑ کرنیکا الزام؛ وزیراعلیٰ کے پی اور دیگر کیخلاف مقدمہ درج
اسلام آباد: پی ٹی آئی احتجاج کے دوران ترنول جی ٹی روڈ بلاک اور توڑ پھوڑ کرنے پر وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اور دیگر رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی، عامر مغل، عمر ایوب اور بیرسٹر سیف کو بھی نامزد کیا گیا ہے جبکہ 350 کے قریب نامعلوم کارکنان کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
مقدمہ دہشت گردی اور اقدام قتل سمیت 14 سنگین دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ مقدمے میں اعظم سواتی پر مالی معاونت اور علی امین پر سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام عائد کیا گیا۔
مزید پڑھیں؛ عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کارکنوں پر بغاوت اور دہشتگردی کا مقدمہ
ایف آئی آر کے مطابق پولیس ملازمین پر فائرنگ کرکے یرغمال بنا کر حبس بے جا میں رکھا گیا، گرفتار ملزمان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کا حکم ہے ہر صورت ڈی چوک پہنچنا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے احتجاج کے تناظر میں عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنوں پر لاہور میں بغاوت اور دہشت گردی کا مقدمہ کیا گیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔