- مونال ریسٹورنٹ گرانے کے فیصلے پر اسٹے آرڈر دینے والا جج معطل
- سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، تربت شہر میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام
- زہر دینے کی خبروں اور خرابیٔ صحت سے متعلق شیر افضل مروت نے وِڈیو بیان جاری کردیا
- خیبرپختونخوا ہاؤس کارروائی، کے پی اسمبلی کی کمیٹی وفاقی پولیس کے اختیارات کا جائزہ لے گی
- وفاقی حکومت کا دو اہم وزارتوں کو ضم کرنے کا فیصلہ
- کراچی کے مضافات میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش
- پرویز خٹک دور میں پولیس کو دیے اختیارات علی امین گنڈاپور نے واپس لے لیے
- اسرائیل میں چاقو بردار موٹر سائیکل سوار کا راہگیروں پر حملہ؛ ہلاکتوں کا خدشہ
- سندھ ہائیکورٹ نے ایم ڈی کیٹ کے نتائج کی فہرست جاری کرنے سے روک دیا
- سونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں بڑی کمی
- ملک میں رواں سال 12 ہزار میگا واٹ کے سولر پینلز درآمد کیے جائیں گے
- ملتان ٹیسٹ؛ انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف اپنی پوزیشن مستحکم کرلی
- اونٹ پر کوہان کیوں ہوتا ہے؟
- راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں پولیس کا سرچ آپریشن
- اسلام آباد میں ہمارے سرکاری اہلکاروں پر تشدد ہوا تو سخت کارروائی کریں گے، وزیراعلی کے پی
- مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف بلوچستان بار کونسل کی سپریم کورٹ میں درخواست
- عالمی سطح پر مُنہ کے کینسر اکثر تمباکو، چھالیہ کی وجہ سے ہوتے ہیں، تحقیق
- غزہ جنگ پر جوبائیڈن نے نیتن یاہو کو مغلظات بکیں؛ امریکی صحافی کی کتاب میں انکشاف
- پولیس کی سختی کے باعث کراچی میں ایل پی جی کی 50 فیصد دکانیں بند ہوگئیں، ایکشن کمیٹی
- پرواز کے دوران پائلٹ شوہر کو ہارٹ اٹیک، اہلیہ نے حاضر دماغی سے جہاز لینڈ کردیا
حنا الطاف سے طلاق کے بعد آغا علی دوسری شادی کرنیوالے ہیں؟
لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار آغا علی نے اپنی دوسری شادی کے منصوبے کے بارے میں بتا دیا۔
حال ہی میں آغا علی نے اداکار و میزبان احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں بطورِ مہمان شرکت کی تھی جہاں اُنہوں نے اداکارہ حنا الطاف سے اپنی طلاق کی تصدیق کی تھی۔
اسی پوڈکاسٹ میں میزبان کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں آغا علی نے اپنی دوسری شادی کے منصوبے کے بارے میں بات کی۔
آغا علی نے کہا کہ ہمیں نہیں معلوم کہ ہم اپنی زندگی میں کونسے فیصلے کب لیں گے، میں نے اپنی زندگی میں وہ مشکل ترین فیصلے لیے جن کے بارے میں کبھی تصور بھی نہیں کرسکتا تھا۔
اداکار نے کہا کہ میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں دوسری شادی نہیں کروں گا اور نہ ہی فی الحال یہ کہہ سکتا ہوں کہ میں بہت جلد دوسری شادی کرنے والا ہوں کیونکہ ہم انسانوں کو آنے والے وقت اور حالات کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں۔
مزید پڑھیں: اداکار آغا علی نے حنا الطاف سے طلاق کی تصدیق کردی
اُنہوں نے کہا کہ اگر میں ابھی کی بات کروں تو فی الحال! میرا دوسری شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، میں خود کو وقت دینا چاہتا ہوں، اپنے کیریئر اور اپنی شخصیت پر توجہ دے رہا ہوں۔
آغا علی نے مزید کہا کہ باقی مستقبل کے بارے میں کسی کو معلوم نہیں کہ کب کونسا فیصلہ لینا پڑ جائے۔
واضح رہے کہ آغا علی اور حنا الطاف کی شادی مئی 2020 میں ہوئی تھی جبکہ 2022 میں ان کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گردش کرنے لگی تھیں جسے آغا علی نے مسترد کردیا تھا۔
رواں برس اگست میں مارننگ شو میزبان مدیحہ نقوی نے بھی اپنے شو میں آغا علی اور حنا الطاف کی طلاق کا تذکرہ کیا تھا لیکن بعدازاں انہوں نے اپنے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی زبان پھسل گئی تھی.
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔