- انٹرویو کے 5 منٹ بعد ہی مسترد کیے جانے پر امیدوار حیران
- وزیراعظم نے نئے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا تقرر کردیا
- سعودی سرمایہ کاری وفد آج اسلام آباد پہنچے گا، وزیراعظم کل عشائیہ دیں گے
- ہزار مرتبہ اٹھک بیٹھک کرنے والا طالب علم ہمیشہ کیلئے معذور ہوگیا
- کراچی؛ ڈکیتیوں کی نصف سنچری کرنے والے چچا بھتیجے گرفتار
- پرویز الہی نے کرپشن کیس میں نیب ریکوری کو جھوٹی خبر قرار دے دیا
- چھاتی کا کینسر جلدی عمر بڑھنے کے عمل سے منسلک
- پاکستان ریلوے میں جعلی بھرتیاں؛ فراڈ میں ملوث اسٹیشن ماسٹر گرفتار
- پاکستان اسپورٹس بورڈ نے روس کیخلاف دوستانہ میچ کیلئے منصوبہ بنالیا
- کے پی حکومت کا خیبرپختونخوا ہاؤس کو سیل کرنے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
- ملتان ٹیسٹ؛ انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف اپنی پوزیشن مستحکم کرلی
- ایک اور آئی پی پی معاہدہ قبل ازوقت ختم کرنے پر تیار
- بانی پی ٹی آئی کے فوکل پرسن انتظار پنجوتھہ کی مبینہ گمشدگی کیخلاف درخواست دائر
- پاکستانی نژاد برطانوی رکن اسمبلی کا اسرائیل کی حمایت پر اپنی حکومت کیخلاف احتجاج
- کم وقت میں سب سے زیادہ چیسٹ ٹو گراؤنڈ برپیز کرنے کا عالمی ریکارڈ
- پشتون تحفظ موومنٹ کو کالعدم قرار دینے کی وجوہات فراہم کی جائیں، پشاور ہائیکورٹ
- عمران خان کی صحت سے متعلق تشویشناک خبریں موصول ہو رہی ہیں، مشیر اطلاعات پختونخوا
- پی ٹی آئی نے پیسے دے کر کہا اسلام آباد میں آگ لگا دو،افغان شرپسند
- آئینی ترامیم کا مسودہ منظر عام پر لانے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست
- انتظار پنجوتھا لاپتا، بار کونسل کو مبارکباد ہے وکلا کی ٹکے کی عزت نہیں چھوڑی، فواد چوہدری
نیب کی پرویز الہی کرپشن کیس میں کروڑوں روپے کی ریکوری
لاہور: قومی احتساب بیورو لاہور نے سابق وزیراعلی پنجاب و دیگر کیخلاف تعمیراتی ٹھیکوں کے کرپشن اسکینڈل میں اہم ریکوری کرلی۔
ترجمان نیب لاہور کے مطابق ڈپٹی چیئرمین نیب سہیل ناصر نے 3 کروڑ 68 لاکھ مالیت کا چیک پنجاب حکومت کے حوالے کیا۔ ڈی جی نیب لاہور امجد مجید اولکھ کی موجودگی میں ایڈیشنل سیکرٹری فنانس عبدالاصمد نے وصول کیا۔
ریکوری سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی و دیگر کیخلاف تعمیراتی ٹھیکوں میں کک بیکس کیس میں ہوئی۔ سابق چیف فنانشل آفیسر اکرام نوید سے پلی بارگین سے 1 کروڑ 72 لاکھ روپے وصول کئے گئے۔
ڈپٹی چیئرمین نیب سہیل ناصر کا کہنا ہے کہ کرپشن اسکینڈلز میں قومی دولت کی برآمدگی نیب کی اولین ترجیح ہے، ڈی جی نیب لاہور کی سربراہی میں لاہور بیورو بہترین کام کر رہا ہے، نیب کے تمام اقدامات ملکی و عوامی مفاد میں ہونگے۔
ڈپٹی چیئرمین نیب نے کہا کہ چیئرمین نیب کے ویژن کے مطابق پارلیمانی نمائندگان و بزنس کمیونٹی کیلئےاحتساب سہولت سیل قائم کیا گیاہے، جس کا دائرہ کار قومی اسمبلی، صوبائی پارلیمان کے بعد بیوروکریسی تک پھیلایا گیاہے، چیئرمین نیب کے حالیہ اقدامات سے عوام کا نیب پر اعتماد بڑھ رہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔