ملتان میں اسکول جاتے ہوئے خاتون ٹیچر قتل

ویب ڈیسک  بدھ 9 اکتوبر 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

ملتان: خاتون ٹیچر کو گھر سے اسکول جاتے ہوئے راستے میں گولی مار کر قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق خاتون ٹیچر کے قتل کا واقعہ تھانہ شاہ شمس کی حدود میں پیش آیا، جہاں صفورا نامی ٹیچر کو اسکول جاتے ہوئے نامعلوم شخص نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ واقعے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے نشتر اسپتال کے سرد خانے منتقل کیا گیا۔

پولیس نے ملزم کی تلاش کے لیے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نوجوان راستے میں خاتون ٹیچر کا پیچھا کرتا ہوا آتا ہے اور قریب آکر خاتون ٹیچر کے سر میں گولی مار تا ہے۔ گولی لگنے سے خاتون ٹیچر زمین پر گرتی ہے، جس پر ملزم کوئی چیز اٹھا کر فرار ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔