- پی ٹی آئی کا آئینی ترامیم پر مولانا فضل الرحمان سے ایک بار پھر رابطہ
- پشاور ہائیکورٹ میں آئینی ترامیم کے خلاف درخواست کل سماعت کیلیے مقرر
- سندھ ہائیکورٹ؛ پی ٹی آئی کا باغ جناح میں جلسے کا معاملہ، ڈی سی اور ایس ایس پی کو نوٹس جاری
- ملتان ٹیسٹ؛ تیسرے دن کا کھیل ختم، انگلینڈ کی پاکستان کیخلاف پوزیشن مستحکم
- کراچی کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال میں کینسر کی دوائیں ختم
- امریکا کا دشمن نمبر ایک چین نہیں ایران ہے؛ کملا ہیرس
- ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کو مسلسل تعاون کی یقین دہانی
- بیرونی قرضوں پر انحصار سے نکلنے کیلئے معیشت کا ڈی این اے بدلنا ضروری ہے، وزیرخزانہ
- پی ٹی آئی کو پنجاب میں احتجاج کیلیے کے پی سے سرکاری بندوں کو لانا پڑتا ہے، مریم نواز
- حزب اللہ کے راکٹ حملے میں 2 اسرائیلی ہلاک؛ متعدد زخمی
- مونال ریسٹورنٹ گرانے کے فیصلے پر اسٹے آرڈر دینے والا جج معطل
- سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، تربت شہر میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام
- زہر دینے کی خبروں اور خرابیٔ صحت سے متعلق شیر افضل مروت نے وِڈیو بیان جاری کردیا
- خیبرپختونخوا ہاؤس کارروائی، کے پی اسمبلی کی کمیٹی وفاقی پولیس کے اختیارات کا جائزہ لے گی
- وفاقی حکومت کا دو اہم وزارتوں کو ضم کرنے کا فیصلہ
- کراچی کے مضافات میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش
- پرویز خٹک دور میں پولیس کو دیے اختیارات علی امین گنڈاپور نے واپس لے لیے
- اسرائیل میں چاقو بردار موٹر سائیکل سوار کا راہگیروں پر حملہ؛ ہلاکتوں کا خدشہ
- سندھ ہائیکورٹ نے ایم ڈی کیٹ کے نتائج کی فہرست جاری کرنے سے روک دیا
- سونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں بڑی کمی
پی ٹی آئی نے پیسے دے کر کہا اسلام آباد میں آگ لگا دو،افغان شرپسند
اسلام آباد: افغان شرپسند مدثر نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے لوگوں نے پیسے دے کر اسلام آباد میں آگ لگانے کو کہا۔
اسلام آباد میں احتجاج کی آڑ میں شرپسندی کرنے مزید افغان شہریوں کے اعترافی بیانات منظر عام پر آگئے۔ ایک شرپسند نے بیان میں کہا کہ میرا نام مدثر ہے اور میرا تعلق افغانستان سے ہے۔ ہمیں پی ٹی آئی والوں نے پیسے دیے کہ اسلام آباد میں آگ لگا دو۔ لوگوں کی موٹرسائیکلیں توڑ دو اور گھروں کو بھی آگ لگا دو۔ اب ہم تھانے میں ہیں مگر ہماری ضمانت کروانے کوئی بھی نہیں آ رہا اور ہم اسی حال میں ادھر پڑے ہیں۔
ایک اور افغانی شرپسند عبدالقادر کا کہنا تھا کہ پشاور میں مزدوری کرتا ہوں۔ جاوید نامی شخص نے 5 ہزار روپے دے کر ایک دن کی مزدوری کے لیے کہا۔ اس شخص نے ہمیں ہدایات دیں کہ پی ٹی آئی کے جلسے میں جاکر توڑپھوڑ کرو اور گاڑیوں اور گھروں کو آگ لگا دو۔ ہمیں صرف ایک دن کے پیسے دئیے جبکہ دو دن کے پیسے نہیں دئیےگئے۔
امانت خان نامی افغان شرپسند نے کہا کہ پی ٹی آئی سے پیسے لے کر پرتشدد کارروائیوں میں ملوث نہ ہوں۔ گاڑیاں نہ جلائیں اور سڑکوں کو بھی خراب نہ کریں۔ افغان باشندے نورالدین کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے 2،3 ہزار روپے مزدوری دی کہ اسلام آباد میں جلسے کے دوران افراتفری پھیلا دو اور گاڑیوں کو آگ لگا دو۔ افغان بھائیوں سے درخواست ہے کہ حق حلال کی مزدوری کریں اور ایسے شرپسند عناصر سے دور رہیں جو اپنے ہی ملک کا نقصان کر رہے ہیں۔
شرپسندی میں ملوث عناصر کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور نام نہاد احتجاج کی آڑ میں کسی بھی شرپسندی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔