ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقا کی اسکاٹ لینڈ کو 80 رنز سے شکست

ویب ڈیسک  بدھ 9 اکتوبر 2024
فوٹو: ایکسپریس ویب

فوٹو: ایکسپریس ویب

 دبئی: آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے گیارہویں میچ میں جنوبی افریقا نے اسکاٹ لینڈ کو 80 رنز سے شکست دے دی۔

گروپ بی کی ٹیموں کے درمیان دبئی میں کھیلے گئے میچ میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم 167 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 17.5 اوورز میں 86 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

قبل ازیں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے تھے۔ لورا وولوارڈٹ 40، تزمین برٹس اور ماریزان کپ 43، 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔

واضح رہے کہ یہ اسکاٹ لینڈ کی ٹورنامنٹ میں مسلسل تیسری شکست ہے، جنوبی افریقا کو دو میچز میں کامیابی ملی جبکہ ایک میچ میں شکست ہوئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔