دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان آج ہوگا

ویب ڈیسک  ہفتہ 12 اکتوبر 2024
سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں انگلیںڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دی تھی (فوٹو: فائل)

سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں انگلیںڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دی تھی (فوٹو: فائل)

انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان آج ہوگا۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) لاہور میں پی سی بی کی جانب سے نو تشکیل شدہ سلیکشن کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا، جس میں علیم ڈار، عاقب جاوید، اظہر علی، اور احسن چیمہ نے پاکستانی ٹیم کی پرفارمنس کا جائزہ لیا جبکہ سلیکٹر اسد شفیق نے زوم پر اپنی تجاویز سے آگاہ کیا۔

سلیکشن کمیٹی ارکان اب اگلے مرحلے میں ہفتے کو ملتان جائیں گے جہاں وہ ہیڈ کیوریٹر، ہیڈ کوچ اور کپتان سے ملاقات کریں گے۔بعدازاں قومی ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹائے جانے کا امکان

دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے کامران غلام، نعمان علی، زاہد محمود کو کھیلنے کا موقع دیا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: شان مسعود ابتدائی 6 ٹیسٹ میچز ہارنے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی 15 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

قبل ازیں پہلے ٹیسٹ میں ہوم گراؤنڈ پر انگلیںڈ نے پاکستان کو بدترین ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔