- اسلحہ وشراب برآمدگی کیس؛ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وارنٹ گرفتاری برقرار
- سپریم کورٹ میں مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
- مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر
- تحریک انصاف ریاستی مفادات کی قیمت پر سیاست چمکانا چاہتی ہے، حمزہ شہباز
- آئینی عدالت کا پہلا چیف جسٹس وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر مقرر کریں، حکومتی مسودہ
- ایس سی او کانفرنس سے تحریک فساد والے خوش نہیں، وزیر اطلاعات پنجاب
- اعزازی قونصل البانیہ تحسین سید کی وزیراعظم راما سے ملاقات، تجارت و سیاحت کے فروغ پر گفتگو
- دکی واقعے کے خلاف احتجاج، مزدوروں نے کوئلہ کانوں میں کام بند کردیا
- وفاقی آئینی عدالت کا قیام قائداعظم کا خواب تھا، بلاول
- پیکا ایکٹ خصوصی عدالت؛ توہینِ مذہب کے مجرم کو سزائے موت کا حکم
- ایف بی آر نے جعلی انوائسنگ میں ملوث عناصر کی گرفتاریاں شروع کردیں
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج پھر بڑھ گئی
- کراچی میں دہشتگردی اور پی ٹی آئی کی سیاسی دہشت گردی ایک جیسی ہے، احسن اقبال
- سابق انگلش کپتان بھی بابراعظم کی فارم پر نالاں
- کراچی سمیت سندھ میں خناق کے باعث 28 اموات رپورٹ
- وزیراعلیٰ کوعہدے سے ہٹانے کیلیے آئینی طریقہ کار موجود ہے، پشاور ہائی کورٹ
- کانسٹیبل عبدالحمید شاہ کے بیٹوں کی عمر ایوب کے بیان کی تردید
- ہانگ کانگ سپر سکسز؛ پاک بھارت ٹیمیں کب ٹکرائیں گی؟
- پی ٹی آئی کا احتجاج روکنے کیلیے ریاست کی پوری طاقت استعمال ہوگی، وزیردفاع
- ریلوے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر پہیہ جام ہڑتال کی وارننگ
داسو ڈیم حملے کے دہشت گردوں کو چھڑانے کیلیے 12 ملزمان نے حملہ کیا، ایف آئی آر درج
اسلام آباد: داسو ڈیم حملہ کے پانچ ملزمان کی جیل سے منتقلی کے دوران انہیں چھڑانے کے لیے ہوئے حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، 12 دہشت گردوں نے حملہ کیا جس میں سے دو مارے گئے بقیہ فرار ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ واقعہ دو روز قبل رات کو پیش آیا، حملے کا مقدمہ 12 دہشت گردوں کے خلاف تھانہ بہادر شاہ میں درج کیا گیا ہے جس میں ملزمان پر انسداد دہشت گردی کی دفعہ سمیت 11 دفعات لگائی گئی ہیں۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق گزشتہ روز داسو ڈیم حملے میں ملوث گرفتار دہشت گردوں کو ہائی سیکیورٹی جیل سے دوسری جیل منتقل کیا جارہا تھا، اورنگ آباد کے قریب گھات لگائے 12 دہشت گردوں نے اپنے ساتھیوں کو چھڑانے کے لیے اچانک فائرنگ شروع کردی۔
یہ پڑھیں : ساہیوال؛ داسو ڈیم حملے کے ماسٹر مائنڈ 2 دہشت گرد فرار ہونے کی کوشش میں مارے گئے
ایف آئی آر کے متن کے مطابق فائرنگ سے قیدی وین کا ٹائر برسٹ ہوگیا پولیس نے بھی اپنی پوزیشن سنبھال لی، حملہ آور دہشت گردوں نے قیدی وین کے دروازے کا تالا توڑ کر اپنے ساتھیوں کو باہر نکالا، دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، دونوں دہشت گرد حسین اور ایاز مقابلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔