- وزیراعلیٰ کے پی کا بنوں پولیس لائنز حملے میں شہید اہلکاروں کے ورثا کیلیے مالی امداد کا اعلان
- عمران خان سے ملاقات کی اجازت پر ہی احتجاج مؤخر کیا جائے گا، پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا فیصلہ
- کراچی؛ خودکش حملے میں زخمی شخص دوران علاج دم توڑ گیا
- اکنامکس کا نوبل انعام؛ دولت کی عدم مساوات پر کام کرنے والے 3 ماہرین کے نام
- پی ٹی آئی کی احتجاج کی تیاریاں جاری، ٹکٹ ہولڈرز اور کارکنان کو ڈی چوک پہنچنے کی ہدایت
- اراکین اسمبلی کی سہولت کیلیے چاروں صوبائی اسمبلیوں میں خصوصی پاسپورٹس دفاتر قائم
- عدالتی اصلاحات ہر صورت لائیں گے اس معاملے میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، بلاول بھٹو
- اسرائیل کو بھیجے گئے امریکا کا فضائی دفاعی نظام ’تھاڈ‘ کیا ہے
- بھارت میں قید پاکستانی ماہی گیر 7 سال بعد رہا
- ہاتھ اوپر یا نیچے باندھنے پر غور کے بجائے عبادت پر توجہ دیں، ذاکر نائیک
- وزارت داخلہ کا اسلام آباد انتظامیہ کو شہر میں کسی بھی اجتماع کو روکنے کا حکم
- غیرقانونی شکار اور کاوربار میں ملوث 42ملزمان گرفتار، سوا 6لاکھ روپے جرمانہ
- صحرائے اعظم میں 50 سال سے خشک جھیل دریا بن گئی
- آئینی ترامیم پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس، اے این پی نے اپنا مسودہ پیش کردیا
- پاکستانی ٹینس پلیئر گلوبل انکاؤنٹر فیسٹیول جوبلی گیمز کیلیے منتخب
- لاہور کے نجی کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کا واقعہ معمہ بن گیا
- پشاور ہائیکورٹ: راجہ بشارت، عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی راہداری ضمانت منظور
- جامعہ کراچی؛ مسائل کے حل کیلیے طلبا کا ایڈمن بلاک کے باہر مظاہرہ
- دوسرا ٹیسٹ؛ انگلینڈ کیخلاف پاکستان ٹیم کا اعلان، 3اسپنرز شامل
- ایسا سیارہ جہاں بھاپ کے سوا اور کچھ بھی نہیں
پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان آئینی ترامیم کے معاملے پر اتفاق
کراچی: پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان آئینی ترامیم کے معاملے پر اتفاق ہوا ہے۔
نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان اور ڈاکٹر عاصم حسین کی سندھ ہاؤس میں ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات ہوئی۔ ایم کیو ایم وفد میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، ڈاکٹر فاروق ستار اور امین الحق موجود تھے۔
دونوں جماعتوں کے درمیان آئینی ترمیم کے معاملے پر اتفاق رائے ہوا اور شفافیت کے ساتھ آگے بڑھنے پر اتفاق ہوا۔ ملاقات میں اس طرح کے روابط جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
شیری رحمان نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنے آئینی مسودے پر اعتماد میں لے رہے ہیں، ہم نے آج ملاقات میں ایم کیو ایم رہنماؤں کو آئینی عدالتوں کے قیام کے حوالے سے آگاہ کیا ہے، ملاقات میں دونوں وفود نے اپنی ترجیحات پیش کیں۔
شیری رحمان نے کہا کہ آج ایم کیو ایم کے ساتھ سیرحاصل ملاقات ہوئی، ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کا پرانا تعلق ہے، آج ملاقات میں تعمیری گفتگو ہوئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔