راولپنڈی؛ اہلیہ کی ناراضی پر ساس سسر کو قتل کرنے والا داماد گرفتار

ویب ڈیسک  پير 14 اکتوبر 2024
ملزم توقیر فائرنگ کرکے ساس سسر کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوگیا تھا

ملزم توقیر فائرنگ کرکے ساس سسر کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوگیا تھا

 راولپنڈی: بیوی کی ناراضی پر ساس سسر کو قتل کرنے والا داماد گرفتار کرلیا گیا۔

تھانہ کوتلی ستیاں کے علاقے میں دہرے قتل کا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے اہلیہ کی ناراضگی پر ساس سسر کو گھر کی دہلیز پر فائرنگ کرکے قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیاگیا ۔ ملزم توقیر قتل کےبعد فرار ہوگیا تھا ۔

ڈی پی او مری آصف آمین نے ڈی ایس پی کوٹلی ستیاں عبد العزیز اور پولیس ٹیم کو ملزم کی گرفتاری پر شاباش دی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: راولپنڈی؛ بیوی کے میکے جانے پر ناراض شوہر نے ساس اور سسر کوگولیاں مار کر قتل کردیا

واضح رہے کہ تھانہ کوٹلی ستیاں کے علاقے میں اہلیہ کی ناراضگی کے تنازع پر داماد نے گھر کی دہلیز پر ساس سسر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، جس کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق غفار احمد نے بتایا کہ وہ والدین اور چچا کے ساتھ گھر میں موجود تھے کہ بہنوئی توقیر جس سے ہمشیرہ ناراض ہوکر 10 ماہ سے مہکے آئی ہوئی تھی گھر کے دروازے پر آیا اور والدین جو رشتے میں اس کے چچا و چچی بھی لگتے ہیں کو باہر بھجوانے کے لیے کہا اور کہا کہ میں نے اپنی اہلیہ اور بچوں کے سلسلے میں بات کرنی ہے۔

توقیر کو کہا کہ گھر کے اندر آجاؤ، بیٹھ کر بات کرو تو وہ نہ مانا، جب والد ابرار احمد اور والدہ وحیدہ پروین دروازے پر گئے تو توقیر نے پستول نکال کر ان پر فائرنگ شروع کردی، جس سے دونوں زخمی ہوگئے جب کہ توقیر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔