کراچی؛ اولڈ سٹی ایریا میں 3 منزلہ خستہ حال عمارت منہدم

اسٹاف رپورٹر  بدھ 16 اکتوبر 2024
(فوٹو: اسکرین گریب)

(فوٹو: اسکرین گریب)

 کراچی: اولڈ سٹی ایریا پان منڈی کے قریب 3 منزلہ خستہ حال عمارت منہدم ہوگئی، واقعے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

رسالہ تھانے کی حدود پان منڈی گنگابی کمپاؤنڈ کے قریب 3 منزلہ خستہ حال عمارت منہدم ہوگئی۔ واقعے کی اطلاع ملنے پرپولیس اور ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے ۔ پولیس حکام کے مطابق منہدم ہونے والی عمارت خستہ حال تھی اورعمارت کو گرانے کے لیے مزدور کام کر رہے تھے، تاہم بدھ کی صبح عمارت اچانک منہدم ہو گئی۔

واقعے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

واضح رہے کہ منہدم ہونے والی عمارت تاریخی ورثہ میں شامل عمارتوں میں شمار کی جاتی تھی۔ ریسکیو 1122 کے عملے نے عمارت کا ملبہ اٹھانے کا کام شروع کردیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔