- اسلام آباد میں جمعے کو تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے
- اسلام آباد میں کسی بھی قسم کے اجتماع پر پابندی ہے، ضلعی انتظامیہ
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقا آسٹریلیا کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا
- طالبہ مبینہ زیادتی؛ راولپنڈی میں احتجاج کرنے پر 387 مظاہرین گرفتار
- اپٹما نے ایف بی آر کے سیلزٹیکس فراڈ کے الزامات مسترد کردیے
- ملکی ترقی کیلئے تمام سیاسی جماعتیں اور ادارے مل کر کام کر رہے ہیں، وزیراعظم
- ایشین تائیکوانڈو چیمپئن شپ: پاکستانی کھلاڑیوں نے پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی
- آئینی ترمیم، اتحادی جماعتوں کی وزیراعظم کو حمایت کی یقین دہانی
- حکومت سندھ کا سرکاری اداروں کی رہائشی کالونیوں میں بجلی کے میٹر لگانے کا فیصلہ
- ایشین تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں دو پاکستانی بہنوں نے میڈلز جیت لیے
- سانحہ کارساز دنیا میں کسی بھی سیاسی جماعت پر سب سے بڑا حملہ تھا، سعید غنی
- جامعہ کراچی: طلبا کے احتجاج کے بعد لیٹ فیسوں میں کمی کیلئے کمیٹی قائم
- پنجاب حکومت کا کل تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
- سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلیےامیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل
- ایس ایس پی گھوٹکی کے ڈاکوؤں سے تعلقات، ڈی آئی جی سکھر نے آئی جی سندھ کو مراسلہ بھیج دیا
- اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں سے متعلق کیسز کیلیے خصوصی عدالت کے قیام کا بل سینیٹ میں منظور
- قومی اسمبلی اور سینیٹ میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے کامیاب انعقاد پر قرارداد منظور
- زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر تنزلی سے دوچار
- پنجاب میں دو دن کے لیے دفعہ 144 نافذ
- زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 16 ارب 11 کروڑ ڈالر ہوگئے
نواز شریف کی بھارتی صحافیوں کے وفد سے ملاقات، کرکٹ کی بحالی کی بھی خواہش
لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کی ایس سی او کانفرنس کی کوریج کیلیے آئے بھارتی صحافیوں کے وفد سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے پاک بھارت کرکٹ اور دونوں ممالک کے تعلقات کی بحالی پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں بھارتی صحافیوں کے وفد نے نواز شریف سے ملاقات کی اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔ پڑوسی ملک کے صحافیوں سے گفتگو میں نواز شریف نے کہا کہ ایس سی او کانفرنس سے پاکستان اور بھارت کے تعلقات کی اچھی شروعات ہو سکتی ہیں، پاک بھارت تعلقات بہتر ہوجائیں تو بہت کچھ بہتر ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کو چیمئنز ٹرافی کھیلنے کے لئے پاکستان آنا چاہیے، بھارتی ٹیم سے پوچھیں گے تو وہ بھی کہیں گے کہ ہم پاکستان جا کر کھیلنا چاہتے ہیں۔ نواز شریف نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس میں اگر بھارتی وزیراعظم خود شریک ہوتے تو اچھا تھا۔
نواز شریف نے کہا کہ دونوں ممالک کا ماضی بہت تلخ رہا ہے، آگے دیکھیے کیا ہوتا ہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھارتی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بھی بھارتی پنجاب جانا چاہتی ہوں تاکہ فرق دیکھ سکوں، پاکستانی پنجاب اور بھارتی پنجاب دونوں ایک دوسرے سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔