فضل الرحمان کی مداخلت پر عمران خان سے پی ٹی آئی وفد کو ملاقات کی اجازت

ویب ڈیسک  ہفتہ 19 اکتوبر 2024
مولانا فضل الرحمان نے حکومت سے رابطہ کرکے پی ٹی آئی کو ملاقات کی اجازت نا دینے کا شکوہ کیا، ذرائع فوٹو: فائل

مولانا فضل الرحمان نے حکومت سے رابطہ کرکے پی ٹی آئی کو ملاقات کی اجازت نا دینے کا شکوہ کیا، ذرائع فوٹو: فائل

  اسلام آباد: جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی مداخلت پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے پی ٹی آئی وفد کو ملاقات کی اجازت ملی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی گئی ہے۔ پی ٹی آئی وفد کو  آج صبح 8 بجے بانی سے ملاقات کا وقت دیا گیا تھا۔

تاہم تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے بیان میں کہا کہ اڈیالہ حکام پی ٹی آئی وفد کو ملنے کی اجازت نہیں دے رہے۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے اس حوالے سے حکومت سے رابطہ کیا اور پی ٹی آئی کو ملاقات کی اجازت نا دینے کا شکوہ کیا۔ مولانا کے رابطے کے بعد حکومت نے وفد کو ملاقات کی اجازت دی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔