سڑک کنارے پائی جانے والی پُراسرار تجوری

ویب ڈیسک  اتوار 20 اکتوبر 2024

ٹیکساس: امریکا کی پولیس روڈ کے کنارے پائی جانے والی پُر اسرار تجوری کا معمہ حل کرنے کی مسلسل کوشش میں مصروف ہے۔

ٹیکساس میں بیکسر کاؤنٹی شیرف کے آفس کے مطابق یہ بند تجوری سان اینٹونیو کے علاقے میں ایک راستے پر پائی گئی۔

گواہان نے بتایا کہ وہ لوگ جنہوں نے یہ تجوری یہاں رکھی ان کی عمر 50 اور 60 برس کے درمیان تھی اور وہ نئے ماڈل کا شیورولے سِلوراڈو ٹرک چلا رہے تھے۔

شیرف آفس کا کہنا تھا کہ ڈرائیور ٹرک پر لدی بڑی تجوری کو روڈ کے کنارے پھینک کر بھاگ نکلا۔

اس تجوری کے اندر کیا موجود ہے یہ تاحال اس متعلق کچھ نہیں جانا جا سکا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔