- کراچی؛ 4 خواتین کے قتل کا مقدمہ درج، بیٹے کے ملوث ہونیکا امکان
- کراچی؛ کلب کرکٹ کی آڑ میں جعلی دستاویزات پر امریکا جانے کی کوشش، ملزم گرفتار
- سعودی عرب واپسی پر رونالڈو کا سلام، ویڈیو وائرل
- یحیی سنوار نے ہمارے گھر آکر اسے معزز بنادیا، مالک مکان کی پوسٹ وائرل
- امریکا میں درجنوں ریکونز نے خاتون کے گھر کو گھیر لیا
- سہواگ نے بھی بابراعظم کی خراب فارم پر لب کشائی کردی
- ڈریکولا کی طرح امریکی خاتون کو بھی لہسن سے مہلک خطرہ
- آکسفورڈ چانسلر کے الیکشن سے باہر ہونے پر عمران خان کی ساکھ کو شدید دھچکا
- نسیم شاہ، جسپریت بمراہ سے 'بہتر بالر' قرار
- کراچی؛ شوہر نے بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا
- جی ایچ کیو حملہ کیس؛ چالان میں عمران خان سمیت دیگر ملزمان پر 27سنگین دفعات عائد
- زمبابوے کیخلاف سیریز؛ اہم کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ
- حافظ نعیم کا 26ویں آئینی ترمیم سے متعلق صورتحال پر دلچسپ تبصرہ
- ایمرجنگ ایشیاکپ؛ امپائرز کے غلط فیصلے نے پاکستان کو ہروادیا
- خیبر پختونخوا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ جاری
- قومی اسمبلی اجلاس کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات، 9نکاتی ایجنڈا جاری
- چیمئینز ٹرافی؛ بھارتی بورڈ نے پی سی بی کی پیشکش کو مسترد کردیا
- خلاء میں اعضا بنا کر زمین پر لانے کے منصوبے پر کام جاری
- مریخ کی برف میں زندگی کی موجودگی کا امکان
- سڑک کنارے پائی جانے والی پُراسرار تجوری
راست کے ذریعے16دن میں1 ہزار ارب روپے کی ریکارڈ ٹرانزیکشنز
کراچی: پاکستانیوں نے 16 دن کے دوران فوری ادائیگی کے نظام راست کے ذریعے ایک ہزار ارب روپے کی ٹرانزیکشنز کی ہیں، جبکہ دو سال قبل اس کی لانچنگ کے بعد 336 دنوں میں یہ ہندسہ عبور کیا گیا تھا، جو کہ راست کی مقبولیت میں تیزی سے اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔
اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق راست کے ذریعے 20 ہزار ارب روپے کی 892 ملین ٹرانزیکشنز کی گئی ہیں، جبکہ حالیہ 16 دنوں میں ایک ہزار ارب روپے کی ٹرانزیکشنز ہوئی ہیں، جو کہ ایک ریکارڈ ہے، جو اسٹیٹ بینک کی ڈیجیٹل ادائیگیوں کو آسان بنانے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک نے پہلے پرسن ٹو پرسن ادائیگی کا سسٹم شروع کیا تھا، لیکن اب اس کو بڑھا کر پرسن ٹو مرچنٹ کردیا گیا ہے، جس کے تحت کاروباری افراد کیو آر کوڈ، راست آئی ڈیز، بینک اکاؤنٹ نمبرز اور دیگر آپشنز کے ذریعے کسٹمرز سے پیمنٹس کی وصولی کرسکتے ہیں۔
توقع ہے کہ اس طرح آن لائن ادائیگیوں میں مزید تیزی آئے گی، دوسری طرف بینکس میں اکاؤنٹ کھولنے کی شرح میں 18 فیصد اضافہ ہوا ہے اور مالی سال 24 کے اختتام تک 215 ملین اکاؤنٹس کھولے جاچکے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔