- سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے تحت منشیات سے آزاد پاکستان گولڈ کپ سائیکل ریس کا افتتاح
- سینیٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کا بل پیش
- حماس اور حزب اللہ سے جھڑپوں میں میجر سمیت 2 اہلکار ہلاک؛ اسرائیل کی تصدیق
- تحریک انصاف آئینی ترمیم پر ووٹ نہیں دے سکتی، بیرسٹر گوہر
- کراچی؛ گاڑی نہ روکنے پر ڈکیتوں کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق
- صوبوں میں بھی آئینی بینچز بنیں گے، جوڈیشل کمیشن میں غیرمسلم رکن شامل کیا جائیگا،وزیر قانون
- پارلیمنٹ ہاؤس میں جو سرکس ہونے جا رہا وہ دیکھنے آیا ہوں، اختر مینگل
- پی ٹی آئی ساتھ ہو یا نہ ہو، آج ہر حال میں کام پورا ہوگا، بلاول بھٹو
- بے یارو مددگار بیٹے کو زندہ جلتے دیکھتا رہا، فلسطینی والد نے اپنی کہانی سنادی
- ن لیگ کے اقلیتی رکن بلوچستان اسمبلی انتقال کر گئے
- مولانا فضل الرحمان کی حکومت کو آئینی ترمیم پر ووٹ دینے کی یقین دہانی
- فخر کے بعد عامر بھی بابراعظم کے حق میں بول اُٹھے
- وفاقی کابینہ نے 26ویں آئینی ترمیم کے مجوزہ مسودے کی منظوری دے دی
- مہر بانو نے زین قریشی کی گمشدگی کی تصدیق کر دی
- بابراعظم کے والد نے بیٹے کو ٹیسٹ اسکواڈ سے باہر کرنے پر خاموشی توڑ دی
- آئینی ترامیم کی منظوری کے لئے دیگر آپشنز موجود ہیں، وزیر اطلاعات
- آئینی ترامیم؛ پی ٹی آئی کے 3ارکان قومی اسمبلی کے غائب ہونے کا انکشاف
- بی جے پی رہنما کے بیٹے کی پاکستانی لڑکی سے شادی
- یونان: گھروں میں گھُس کر جوتے سونگھنے والا شہری گرفتار
- کیویز 36 سال بعد بھارت کیخلاف ٹیسٹ میچ جیتنے میں کامیاب
امیر البحر کا دورہ نیدرلینڈ،ملٹری،نیول حکام سے ملاقاتیں
کراچی: چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے سرکاری دورے کے دوران نیدرلینڈز کی ملٹری اور نیول حکام سے ملاقاتیں کیں،جن میں دوطرفہ دفاعی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
امیر البحر نے مشقوں اور تربیتی تبادلے کے پروگراموں کے ذریعے دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان رابطوں کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ نیدر لینڈز کے ڈپٹی چیف آف ڈیفنس، وائس ایڈمرل بوڈیوجن بوٹس نے مختلف شعبوں میں مضبوط دوطرفہ فوجی تعاون کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے،دفاعی شعبے میں مزید تعاون بڑھانے پر زور دیا۔
امیر البحر ایڈمرل نوید اشرف نے رائل نیدرلینڈز نیوی کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ بھی کیا اور کمانڈر رائل نیدرلینڈز نیوی، وائس ایڈمرل رینے تاس سے ملاقات کی،جس میں باہمی دفاعی تعلقات، دوطرفہ بحری تعاون اور علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔