متاثرین عباس ٹاؤن کو 3روزمیں چیک دینگے شرجیل میمن
خشک راشن کے ساتھ پکاہوا کھانا بھی فراہم کیا جا رہا ہے،سندھ اسمبلی میں نکتہ اعتراض پرجواب
سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سانحہ عباس ٹائون کے متاثرین کوآئندہ3 روز میں معاوضے کے چیک جاری کردیے جائیں گے۔
انھوں نے یہ اعلان جمعرات کوایم کیو ایم کے رکن عامر معین پیرزادہ کے نکتہ اعتراض پر جواب دیتے ہوئے کیا ۔ عامر معین پیرزادہ نے کہا کہ بیوروکریسی نے معاوضے کی ادائیگی کے لیے ابھی تک کوئی طریقہ کار وضع نہیں کیا ہے اور نا ہی متاثرین سے رابطہ کیا گیا ہے۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر کمشنر کراچی نے ریلیف کا کام شروع کیا تھا۔ متاثرین کو خشک راشن کے ساتھ ساتھ پکا ہوا کھانا بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔ صدر زرداری کی ہدایت پر وزیراعلیٰ نے اس سانحے میں شہید ہونے والوں کے ورثا کو15 لاکھ روپے فی کس اور زخمیوں کو10 لاکھ روپے فی کس حساب سے معاوضہ دینے کا اعلان کیا تھا۔ اس ضمن میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی ۔ اس کمیٹی میں شہدا کے لواحقین خود شامل ہیں۔