پی پی نے وفاقیصوبائی وضلعی سطح پرپارلیمانی بورڈزبنادیے

امیدواروں کوٹکٹوں کااجرا20 اپریل تک پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کرے گی

امیدواروں کوٹکٹوں کااجرا20 اپریل تک پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کرے گی فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز نے آئندہ انتخابات میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر امیدواروں کی جانب سے جمع کرائی جانیوالی درخواستوں کا جائزہ لینے کیلیے وفاقی، صوبائی اوراضلاع کی سطح پر پارلیمانی بورڈز تشکیل دیدیے ہیں ،ان بورڈز کا باضابطہ اعلان 18مارچ کے بعد کیا جائیگا۔

پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے آئندہ انتخابات میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کی سیٹوں پر ٹکٹوں کے اجراکیلیے پارلیمانی بورڈز کے قیام کو حتمی شکل دیدی ہے۔وفاقی پارٹی پارلیمانی بورڈ کے سربراہ مخدوم امین فہیم ہوں گے جبکہ سندھ میں سید قائم علی شاہ ،شمالی پنجاب میں منظور وٹو ،جنوبی پنجاب میں مخدوم شہاب الدین ،خیبرپختونخوا میں انور سیف اللہ اوربلوچستان میں پارلیمانی بورڈ کے سربراہ صادق عمرانی ہوں گے ۔




اضلاع کی سطح پر پارلیمانی بورڈز کے سربراہ پارٹی کے ضلعی صدور ہوں گے۔ذرائع کا کہناہے کہ مرکزی الیکشن سیل میں 10مارچ تک جمع ہونے والی درخواستوں کو ضلع کے حساب سے مرتب کیا جائے گا،تمام درخواستوں کی جانچ پڑتال 10اپریل تک مکمل کرلی جائے گی۔وفاقی پارلیمانی بورڈ درخواستوں کا جائزہ لیکر امیدواروں کاحتمی انتخاب کرے گا۔امیدواروں کو ٹکٹوں کااجرا20 اپریل تک مرکزی قیادت سے منظوری کے بعدپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کرے گی۔

Recommended Stories

Load Next Story