شاہد اور شردھا ایک بار پھر ساتھ جلوہ گرہونے کو تیار
فلم ’’ بتی گل میٹر چالو ‘‘ کے لیے شاہد کپور کے مدمقابل شردھا کپور کو کاسٹ کیا جاسکتا ہے۔
KOHAT:
بالی ووڈ کو حیدر جیسی کامیاب فلم دینے والی شاہد اور شردھا کپور کی جوڑی ایک اور فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہد کپور کی نئی فلم '' بتی گل میٹر چالو '' کے لیے فلم ساز شاہد کپور کے مدمقابل شردھا کپور کو کاسٹ کرنے کا سوچ رہے ہیں، یہ فلم قانون کے موضوع پر بنے گی جسے ہلکے پھلکے طنز و مزاح کے انداز میں پیش کیا جائے گا۔
اس سے قبل بھارتی فلم ساز وشال بھردواج کی فلم ''حیدر ''میں شاہد اور شردھا کپور کی جوڑی کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا جب کہ شاہد کپور نے اس فلم میں بہترین اداکاری پر فلم فیئر اور آئیفا سمیت 4 ایوارڈ جیتے تھے۔
واضح رہے کہ شاہد کپور سنجے لیلا بھنسالی کی فلم 'پدوماتی' میں بھی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جو اس وقت تنازعات کا شکار ہے جب کہ فلم کو یکم دسمبر کو ریلیز ہونا تھا جو اب ممکن دکھائی نہیں دے رہا۔