اپنے حقوق کے لئے خود جدو جہد کرنا ہوگی تعلیم سے ہی امن آسکتا ہے ملالہ یوسفزئی

اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہر بچی علم حاصل کرے اور دنیا میں امن کی شمع جلے تواس کےلئےہمیں متحد ہونا ہوگا، ملالہ

اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہر بچی علم حاصل کرے اور دنیا میں امن کی شمع جلے تواس کےلئےہمیں متحد ہونا ہوگا، ملالہ۔ فوٹو: فائل

LOS ANGELES:
ملالہ یوسف زئی کا کہنا ہے کہ اپنے حقوق کے لئے خود جدو جہد کرنا ہوگی، تعلیم سے ہی امن آسکتا ہے۔


خواتین کے عالمی دن پر اقوام متحدہ کے لئے ریکارڈ کرائے گئے ویڈیو پیغام میں ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہر بچی علم حاصل کرے اور دنیا میں امن کی شمع جلے تواس کےلئےہمیں متحد ہوناہوگا،اپنے حقوق حاصل کرنےکے لئے ہمیں کسی کا انتظار کئے بغیر خود جدوجہد کرنی ہوگی، دنیامیں امن صرف تعلیم کے فروغ سے ہی قائم ہوسکتا ہے۔

ملالہ یوسف زئی کا یہ پیغام نیویارک میں اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر خواتین کے حقوق کے لئےنکالی جانے والے احتجاجی مارچ میں پڑھ کر سنایا گیا، ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوزن سرینڈین نے ملالہ کے پیغام کا متن پڑھ کر سنایا۔

Recommended Stories

Load Next Story