صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ کو ٹرین کا سفر مہنگا پڑ گیا

ٹرین کا انجن فیل ہونے کی وجہ سے ناصر حسین شاہ کو لانڈھی اسٹیشن پر 2 گھنٹے مسافروں کے ساتھ گزارنا پڑے۔

صوبائی وزیر کو لانڈھی اسٹیشن پر مسافروں کے ساتھ 2 گھنٹے سے زائد وقت گزارنا پڑگیا۔ فوٹو: ایکسپریس

صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ کو ٹرین کا سفر مہنگا پڑ گیا۔


ناصر حسین شاہ خیبر میل سے سکھر کیلیے روانہ ہوئے تو لانڈھی ریلوے اسٹیشن عبور کرتے ہی ٹرین کا انجن فیل ہوگیا جس کی وجہ سے صوبائی وزیر کو لانڈھی اسٹیشن پر مسافروں کے ساتھ 2 گھنٹے سے زائد وقت گزارنا پڑگیا۔

صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ 2 گھنٹے سے زائد وقت گزر گیا لیکن ریلوے انتظامیہ نے خبر نہیں لی۔ بعدازاں متبادل انجن بھیج کر ٹرین کو پشاور کیلیے روانہ کیا گیا۔
Load Next Story