کوئٹہ پی آئی اے کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کےدوران ٹائرپھٹ گئے

ایئرپورٹ پر فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور ون وے کو گھیرے میں لے لیا گیا

ایئرپورٹ پر فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور ون وے کو گھیرے میں لے لیا گیا، فوٹو: فائل

پی آئی اے کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے دوران ٹائرپھٹ گئے تاہم تمام مسافر محفوظ رہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 363 دو گھنٹے کی تاخیر سے اسلام آباد سے کوئٹہ پہنچی تو رن وے پر لینڈنگ کے دوران طیارے کے ٹائر پھٹنے سے آگ لگ گئی تاہم طیارے میں موجود تمام مسافر محفوظ رہے، ایئرپورٹ پر فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی اوررن وے کو گھیرے میں لے لیا گیا، طیارے کی مرمت کی جارہی ہے تاکہ پرواز کو دوبارہ اسلام آباد کے لئے روانہ کیا جاسکے ۔

Recommended Stories

Load Next Story