اسموگ سے بروقت نمٹنے میں ناکامی کی ذمہ دار پنجاب حکومت قرار

اسموگ کا لیول 300 سے بڑھے تو فوراً ایمر جنسی لگائی جائے، لاہور ہائی کورٹ کا حکم

پنجاب حکومت نے اسموگ سے متعلق پالیسی بنائی اور نہ ہی بروقت اقدامات کیے، ہائیکورٹ۔ فوٹو:فائل

ہائیکورٹ نے اسموگ پالیسی سے متعلق درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے اسموگ سے بروقت نمٹنے میں ناکامی کا ذمہ دار پنجاب حکومت کو قرار دیا۔

لاہور کے رہائشی شیراز ذکا نے پنجاب میں پھیلنے والی دھند اور اسموگ کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس منصور علی شاہ نے اسموگ پالیسی سے متعلق درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے اسموگ سے نمٹنے میں ناکامی کا ذمہ دار پنجاب حکومت کو قرار دیا۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: اسموگ کا حل تلاش کرلیا گیا

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے اسموگ سے متعلق نہ پالیسی بنائی اور نہ ہی بروقت اقدامات کیے۔ اگر حکومت پہلے سے پالیسی بنالیتی تو عوام کو اتنی پریشانی نہ جھیلنی پڑتی۔ چیف جسٹس منصور علی شاہ نے پنجاب حکومت کو اسموگ ایکشن پلان پر سختی عملدرآمد کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر اسموگ کا لیول 300 سے بڑھے تو فوراً ایمرجنسی لگائی جائے۔ فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ اسموگ سے متعلق ڈیٹا روزانہ کی بنیاد پرویب سائٹ پر فراہم کیا جائے اس کے علاوہ اسموگ سے متعلق پلان کو تعلیم اور صحت میں شامل کیا جائے۔
Load Next Story