پنجاب میں نگراں حکومت کا قیام خط ایک دو روز میں اپوزیشن لیڈر کو لکھ دونگا شہباز شریف

کرپشن کا الزام لگانے والے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کو ثبوت دیں، کسی کو ایسے ہی کرپٹ کہنے سے کرپشن نہیں ہوتی ہے، شہباز شریف

کرپشن کا الزام لگانے والے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کو ثبوت دیں، کسی کو ایسے ہی کرپٹ کہنے سے کرپشن نہیں ہوتی ہے، شہباز شریف فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں نگراں حکومت کے قیام کے لئے ایک دو روز میں خط اپوزیشن لیڈر کو لکھ دیا جائے گا۔



لاہور کے علاقے تاجپورہ میں ویمن پارک کے افتتاح کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ میٹرو بس سمیت دیگر منصوبوں پر کرپشن کا الزام لگانے والوں سے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے ثبوت مانگے ہیں، اب انہیں چاہیے وہ ان کو ثبوت دیں اگر ایسا نہیں ہے تو کسی کوکرپٹ کہنے سے کرپشن نہیں ہوتی ہے۔


وزیراعلیٰ پنجاب نے پارک میں بیڈمنٹن بھی کھیلی جس پر وہاں موجود لوگ بے حد محظوظ ہوئے، شہباز شریف نے بیڈمنٹن کھیلنے کے دوران انتہائی جارحانہ اسٹروک بھی لگائے۔
Load Next Story