ن لیگ نے ذوالفقار کھوسہ کو منانے کا فیصلہ واپس لے لیا
شہباز شریف نے ان کے سیاسی حریف امجد فاروق کھوسہ کو رائے ونڈ بلا کر راضی کرلیا
ڈیرہ غازیخان کے حلقہ پی پی 242 سے آزاد حیثیت سے منتخب ہونے والے رکن صوبائی اسمبلی امجد فاروق کھوسہ آج باضابطہ طر پر مسلم لیگ نواز میں شمولیت کا اعلان کریں گے اس سلسلہ میں وزیراعلیٰ شہباز شریف نے ان سے رائے ونڈ میں مذاکرات کئے اس ملاقات میں چوہدری نثار علی خان بھی شریک تھے۔
ذوالفقار علی خان کھوسہ کے صاحبزادوں کی مسلم لیگ ن سے ناراضی کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب میں شہباز شریف نے ذوالفقار کھوسہ کے کزن اور سیاسی حریف امجد فاروق کھوسہ کو رائیونڈ طلب کرکے ملاقات کی۔ جس میں ذرائع کے مطابق امجد فاروق کھوسہ نے ذوالفقار کھوسہ اور ان کے صاحبزادوں کی مسلم لیگ نواز سے نکالے جانے کی صورت میں مشروط شمولیت کے لئے حامی بھر لی۔ ذرائع کے مطابق آزاد ایم پی اے امجد فاروق کھوسہ آج کسی وقت وزیراعلیٰ کے ہمراہ پارٹی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کریں گے اور انھیں وزارت ملنے کا بھی امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق امجد فاروق کھوسہ نے وزیراعلیٰ کے ہمراہ رائیونڈ میں میاں نواز شریف کے افطار ڈنر میں شرکت کی ہے اور ان سے ضلع ڈیرہ غازیخان کی سیاسی صورتحال پر مستقبل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی جس میں اکثر امور پر اتفاق ہوگیا ہے۔ دریں اثناء مسلم لیگ ن نے خواجہ محمد آصف' خواجہ سعد رفیق اور سنیٹر پرویز رشید پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیدی تھی جو ذوالفقار علی کھوسہ کے تحفظات دور کرنے اور انھیں مسلم لیگ (ن) میں واپس آنے پر آمادہ کرتی۔
تاہم ذوالفقار علی کھوسہ کے اس کمیٹی کے ارکان سے ملنے سے بھی انکار کردیا جس کے بعد میاں نواز شریف نے راجہ اشفاق سرور' رانا ثناء اللہ اور ندیم کامران پر مشتمل ایک اور کمیٹی تشکیل دیدی لیکن دوست محمد خاں کے تیز و تند بیانات نے کمیٹی کے ارکان کو کسی پیش رفت سے روک دیا اس طرح بظاہر ایسے محسوس ہوتا ہے کہ تمام معاملات پوائنٹ آف نو ریٹرن کی طرف جارہے ہیں۔ جبکہ ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ذوالفقار علی خان کھوسہ اور دوست محمد کھوسہ سے مسلم لیگ (ق) سے بھی رابطے کرلیے ہیں اور مسلم لیگ (ن) سے مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں رابطہ کرنے والی شخصیت کو مثبت اشارے دیے گئے ہیں۔