ملک کے حالات بدامنی کے متحمل نہیں ہو سکتے احسن اقبال

ختم نبوت کے معاملے کو سیاست اور تقسیم کے لئے استعمال نہ کیا جائے، وفاقی وزیرداخلہ

ختم نبوت کے معاملے کو سیاست اور تقسیم کے لئے استعمال نہ کیا جائے، وفاقی وزیرداخلہ - فوٹو:فائل

وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ملک کے حالات بدامنی کے متحمل نہیں ہوسکتے اور ختم نبوت بل منظور ہونے کے بعد اب دینی جماعتوں کا دھرنے کا جواز بھی ختم ہوچکا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ختم نبوت کے معاملے کو سیاست اور تقسیم کے لئے استعمال نہ کیا جائے، ہمارے ملک کے حالات اب کسی بدامنی کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ ہم سب ختم نبوت پر کامل یقین رکھتے ہیں اور جب قومی اسمبلی اور سینیٹ سے ختم نبوت کا بل پاس ہوچکا ہے تو پھر دھرنے کا جواز ختم ہوچکا ہے۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: دھرنے کے خلاف آپریشن 24 گھنٹے کیلئے موخر

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عوام کو تکلیف دنیا ہمارے نبیﷺ کی تعلیمات کے خلاف ہے میں علمائے کرام اور مشائخ سے اپیل کرتا ہوں کہ اس حوالے سے اپنا کردار ادا کریں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: حکومت کو دھرنے والوں کے خلاف ایکشن کا سوچنا بھی نہیں چاہیے
Load Next Story