پاکستان کے تمام شہر اچھے لگتے ہیں گلزار

اچانک بھارت واپس لوٹنے پر تکلیف ہوئی، پاک بھارت تعلقات میں بہتری لائی جائے، گلزار

اچانک بھارت واپس لوٹنے پر تکلیف ہوئی، پاک بھارت تعلقات میں بہتری لائی جائے، گلزار فوٹو: فائل

بھارتی شاعر اور فلم ڈائریکٹر گلزار کا کہنا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے حکمرانوں کو چاہیے کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری لائیں، پاکستان کے تمام شہر اچھے لگتے ہیں، کراچی ضرور آؤں گا۔

ان خیالات کا اظہار انھوں ہندوستان سے ٹیلی فون پر ایکسپریس سے گفتگو کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے دل سے اب تک مایوسی کے بادل نہیں گئے جب بھی اس دن کو سوچتا ہوں کہ جب میں پاکستان آیا تھا اور مجھے اچانک لوٹنا پڑاتھا تومجھے تکلیف ہوتی ہے انھوں نے کہا کہ اگر فنکاروں کو بھی پابندیوں میں رکھا جائیگا تو ہم کیسے کامیاب ہونگے۔




ایک سوال کے جواب میں گلزار کا کہنا تھا کہ میں پاکستان اپنے گاؤں کو تودیکھنے آیا ہی تھا ساتھ ساتھ مجھے پاکستان کے عوام سے بھی ملنا تھا خاص طور پر میں کراچی آنا چاہتا تھا مگر افسوس اتنی مہلت نہ مل سکی۔ انھوں نے کہا کہ اب جب بھی آیاتو کراچی آونگا مجھے پاکستان کے تما م شہر اچھے لگتے ہیں مگر کراچی بے مثال ہے اگر موقع ملا تو آیندہ ماہ پاکستان آونگااور پہلے کراچی اترونگاانھوں نے مزید کہا کہ پاکستان محبت کرنے والوں کی دھرتی ہے گزشتہ ماہ مجھے جو محبتیں پاکستان میں ملی ہیں میں ان کا کسی صورت بھی قرض نہیں اتار سکتا۔
Load Next Story