ٹماٹراور پیاز مہنگے ہونے سے افراط زر میں 04 فیصد اضافہ
گزشتہ ہفتے لہسن، چائے کی پتی، دال مسور، انرجی سیور سمیت 18 اشیا کے دام بڑھے۔
ملک میں گزشتہ ہفتہ ٹماٹر30.96 اور پیاز 12.53 فیصد مہنگی ہونے کے باعث حساس قیمتوں کے اشاریے (ایس پی آئی) کی بنیاد پر افراط زر کی شرح میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.40 فیصد کا اضافہ ہوا تاہم ایک سال میں انفلیشن ریٹ 6.12 فیصد بڑھا۔
پاکستان بیورو شماریات (پی بی ایس) سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 7مارچ کوختم ہفتے میں 18 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ہفتہ وار بنیادوں پر سب سے زیادہ اضافہ ٹماٹر کی قیمت میں 30.96 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ سے افراط زر پر0.2884 فیصد اثر پڑا، پیاز 12.53 فیصد مہنگی سے افراط زر میں0.1167 فیصد اثر پڑا۔
اس کے علاوہ لہسن 3.62 فیصد، چائے کی پتی3.09 فیصد، دال مسور0.84فیصد، 14واٹ کاانرجی سیور 0.77 فیصد، کیلے0.72 فیصد، انڈے0.67 فیصد، گندم0.37 فیصد، چینی 0.35 فیصد اور بکرے کاگوشت 0.33 فیصد مہنگا ہوا جبکہ سرخ مرچ پسی ہوئی (کھلی)، جارجٹ، گڑ، سرسوں کا تیل، دال ماش، باسمتی ٹوٹا چاول اور ویجیٹیبل گھی (کھلا) کی قیمتیں بھی بڑھیں۔ پی بی ایس کے مطابق گزشتہ ہفتے زندہ مرغی6.28 فیصد، دال چنا2.65 فیصد، ایل پی جی1.96 فیصد، آلو 1.25 فیصد، دال مونگ0.22 فیصد اور آٹے کی قیمت میں0.08 فیصدکمی ہوئی، اس کے علاوہ 29 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔