رونی اگلے سیزن میں بھی مانچسٹر یونائیٹڈ کیساتھ رہیں گے

انگلش اسٹار کے ساتھ گفتگو نہ کرنے کی باتیں بالکل بکواس ہیں، ٹیم منیجر کا بیان

انگلش اسٹار کے ساتھ گفتگو نہ کرنے کی باتیں بالکل بکواس ہیں، ٹیم منیجر کا بیان۔ فوٹو: فائل

مانچسٹر یونائیٹڈ کے منیجر سر ایلکس فرگوسن نے کہا ہے کہ وین رونی اگلے سیزن میں بھی ان کے کلب میں ہی رہیں گے۔

27 سالہ انگلش اسٹرائیکر کو ریئل میڈرڈ کے خلاف چیمپئنز لیگ کے پری کوارٹر فائنل میچ میں نہیں کھلایا گیا اور ڈینی ویلبیک کو ترجیح دی گئی'اس وجہ سے جمعرات کے اخبارات میں وسیع پیمانے پر خبریں شائع ہوئیں کہ رونی کو موسم گرما میں کسی اور ٹیم کو فروخت کر دیا جائے گا۔ فرگوسن نے کہا کہ وہ اگلے سال بھی یہیں ہوں گے، آپ میری بات پر یقین کر سکتے ہیں، انھوں نے ریئل میڈرڈ کے خلاف نینی کو متنازع طور پر گراؤنڈ سے باہر بھیجنے کے بارے میں بھی پہلی مرتبہ بات کی۔




فرگوسن نے کہا کہ یہ تیسری مرتبہ ہے کہ ہم ریفری کے فیصلے کی وجہ سے ناک آؤٹ ہوئے، اسے ہضم کرنا اتنا آسان نہیں ہے۔ رونی ایک ہفتے کے2 لاکھ 50 ہزار پاؤنڈ کما لیتے ہیں، کئی مرتبہ خبریں آئیں کہ انھیں کسی اور کلب میں ٹرانسفر کیا جا رہا ہے جس میں پیرس سینٹ جرمین کلب بھی شامل ہے۔ فرگوسن نے کہا کہ میرے اور رونی کے درمیان کوئی مسئلہ نہیں، یہ کہنا کہ ہم بات نہیں کرتے بکواس ہے۔ رونی نے اس سیزن میں 24 مرتبہ میچ کے آغاز سے کھیلتے ہوئے اور 5 مرتبہ بطور متبادل 14 گول کیے ہیں۔
Load Next Story