متاثرین سانحہ عباس ٹاؤن کو تنہا نہ چھوڑا جائے الطاف حسین
شہدا اور متاثرین کے لیے خصوصی دعائیں کرنے پر عوام وکارکنان اور علما سے اظہار تشکر
متحدہ قوموومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ملک بھر میں نماز جمعہ کے اجتماعات میں سانحہ عباس ٹاؤن کے شہدا اور متاثرین کیلیے خصوصی دعائیں کرنے پر عوام وکارکنان اور علمائے کرام سے دلی تشکر کا اظہا ر کیا ہے ۔
ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ سانحہ عباس ٹاؤن کے متاثرین کا غم ابھی تازہ ہے اور ضرورت اس بات کی ہے کہ ان مظلوموں کو دکھ اور آزمائش کی اس گھڑ ی میں تنہا نہ چھوڑا جائے ۔ ایم کیوایم برطانیہ کے زیر اہتمام برطانیہ کی مختلف مساجد میں بعد نماز جمعہ سانحہ عباس ٹاؤن کراچی کے شہداء کیلیے دعائیہ اجتماعات منعقد کیے گئے ۔
اجتماعات میں ایم کیوایم برطانیہ کے کارکنان اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور شہداء کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اورزخمیوں اور متاثرہونے والے افرد کی جلد صحت یابی اور اپنے گھروں میںآبادکاری کی دعائیں بھی کی گئیں۔
اجتماعات میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ سانحہ عباس ٹاؤن میں ملوث وحشی اور سفاک دہشت گردوں کو فوری گرفتار کیا جائے اور متاثرین کو متبادل رہائش فراہم کی جائے ۔الطاف حسین نے ایم کیوایم برطانیہ یونٹ کے بزرگ کارکن غلام حسین کی علالت پر گہری تشویش کا اظہا ر کیا ہے اور ان کی جلد ومکمل صحتیابی کیلیے دعا کی ہے ۔