پاکستان میں پیپلزپارٹی مقبول ترین جماعت ہے جرمن سروے
اکثریت اب بھی پی پی کو ووٹ دینے کی حامی ، ن لیگ دوسرے اور تحریک انصاف تیسرے نمبر پر ہے
جرمنی کی تنظیم کے سروے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملک بھر کے شہری اور دیہی علاقوں میں پیپلز پارٹی اب بھی ملک کی مقبول ترین جماعت ہے۔
، ن لیگ دوسرے اور تحریک انصاف تیسرے نمبر پر ہے، جرمن ادارے Stiftung BollHeinrich(ایچ پی ایس) کے مطابق لوگوں کی اکثریت اب بھی پیپلز پارٹی ہی کو ووٹ دینے کی حامی ہے۔2008کے انتخابات میں بھی پیپلز پارٹی سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والی جماعت تھی اور سوائے1997 کے انتخابات کے پیپلز پارٹی مجموعی ووٹ حاصل کرنے کے لحاظ سے ہمیشہ اچھے نتائج حاصل کرتی رہی ہے۔ سروے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کو 29فیصد عوام کی حمایت حاصل ہے۔
25فیصد افراد نے ن لیگ کی حمایت کی جبکہ تحریک انصاف کی حمایت کرنیوالی کی تعداد محض 20فیصد تھی۔ اس سے پہلے آئی آر آئی اور گیلپ پاکستان کے سرویز میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ مسلم لیگ ن سب سے زیادہ مقبول جماعت ہے،1967میں ذوالفقار علی بھٹو کی قائم کردہ پیپلز پارٹی نے 1970 کے انتخابات جیتے تھے اور 70, 88, 93 اور سن 2008 میں بھی کامیاب رہی تھی۔