تیراہ اورکزئی جھڑپیں بمباری3رضاکاروں سمیت28شدت پسند ہلاک

انصارالاسلام کے مورچوں پرطالبان کا حملہ، ایک دوسرے کیخلاف کامیابی کے دعوے،علاقے میں خوف

انصارالاسلام کے مورچوں پرطالبان کا حملہ، ایک دوسرے کیخلاف کامیابی کے دعوے،علاقے میں خوف فوٹو : فائل

تیراہ میں انصارالاسلام اورتحریک طالبان کے درمیان جھڑپوں اور جیٹ طیاروں کی بمباری کے واقعات میں انصارالاسلام کے3 رضاکاروںسمیت 28 شدت پسند ہلاک جبکہ دورضاکاروں سمیت متعددشدت پسند زخمی ہوگئے۔

جبکہ تیراہ باڑہ کے علاقہ میں جیٹ طیاروں کی بمباری کے باعث درجنوں خاندانوں نے باڑہ اور پشاور کے محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کا سلسلہ شروع کردیا۔ تیراہ سے آمدہ اطلاعات اور سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تیراہ میں طالبان اور انصارالاسلام کے درمیان دوسرے روز بھی جھڑپیں ہوئی۔ تحریک طالبان نے خواجلی تمبو میں انصارالاسلام کے مورچوں پر حملہ کیا جس سے دونوں جانب سے لڑائی چھڑ گئی، جھڑپ کے دوران انصارالاسلام کے 3 رضاکارجاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے جبکہ5 شدت پسند ہلاک اور3 زخمی ہوگئے ۔




انصارالاسلام کے ترجمان نے جھڑپ میں تحریک طالبان کے13 شدت پسندوں کے مارنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہاکہ شدت پسند گروپ کے حملے کو پسپا کردیاگیا ہے دوسری جانب جیٹ طیاروں نے تحصیل باڑہ کے دورافتادہ پہاڑی علاقوں میں شدت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر بمباری کی جس میں 20 شدت پسند ہلاک ہوگئے ۔ ہنگو کے قریب سیکیورٹی فورسز نے مسافر کوچ سے5 کلو دھماکا خیز مواد برآمد کرکے ایک مسافر کو گرفتار کرلیا۔ ہشتنگری پھاٹک میں خاتون خود کش حملہ آور کی اطلاع کے باعث مارکیٹیں بند ہو گئی۔
Load Next Story