حکمراں جماعتیں انتخابی اصلاحات کیخلاف متحد ہوگئیں عمران
ن لیگ اورپیپلزپارٹی نے آرٹیکل 62اور63کے نفاذ کو روکا تو نتائج بھگتنے کیلیے تیاررہیں
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ تمام حکمراں جماعتیں مک مکاکے ایجنڈے پراکھٹی ہوکرعام انتخابات کو آزاد اور منصفانہ بنانے کیلیے آئین کے آرٹیکل62 اور 63 ،انتخابی اصلاحاتی بل کے نفاذ کو روکنے اورالیکشن کمیشن کے اختیارات کومحدودکرنے کے لیے دوبارہ متحدہوگئی ہیں۔
جمعے کوان خیالات کا اظہارانھوں نے یہاں ڈیرہ غازی خان سے آئے ہوئے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔عمران خان نے کہاہے کہ اصلاحاتی بل کا مقصد 30دنوں میں امیدوار کے ٹیکس ریٹرن ، غیرملکی دوروں، بینک قرضے اور یوٹیلٹی بلز وغیرہ کی جانچ پڑتال کرنا ہے۔ اگر ان اصلاحات کے ذریعے کچھ بھی غلط نہیں توحکمراں جماعتیں ان اصلاحات کو روکنے کے لیے کیوں متحدہوئی ہیں کیونکہ یہ اصلاحات کرپٹ سیاسی نظام کو ختم کردیں گی۔
انھوں نے کہا کہ حکمراں جماعتوں کہ اس اقدام سے ظاہرہوتا ہے کہ دونوں جماعتیں اپنے امیدواروں کو بچانے کے لیے یہ کررہی ہیں کیونکہ ان کے امیدوار ٹیکس چور،بینکوں اوریوٹیلٹی بلزکے ڈیفالٹرہیں اور الیکشن کمیشن میں ان کی جانچ پڑتال سے سب کچھ ظاہرہوجائے گا۔اگرن لیگ اورپیپلزپارٹی نے آرٹیکل62اور63کے نفاذ کو روکا تووہ نتائج بھگتنے کے لیے تیاررہیں۔ انھوں نے کہا کہ اگر انھوں نے ٹیکس اداکیے ہوتے تو وہ ان اصلاحات سے پریشان نہ ہوتے ۔ عمران خان نے کہا کہ قوم جانتی ہے کہ کرپٹ حکمراں جماعتوں نے اپنے جعلی ڈگری ہولڈ راراکین پارلیمنٹ کو بچانے کیلیے پہلے بھی اتحاد کیا تھا۔