زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے نے استعفیٰ دے دیا

زمبابوے کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے موگابے کے استعفے کی تصدیق کردی

موگابے 37 برس تک زمبابوے کے صدر رہے فوٹو: فائل

37 برس تک زمبابوے کے صدر رہنے والے رابرٹ موگابے نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق رابرٹ موگابے نے اپنی ہی جماعت کی جانب سے ان کے خلاف مواخذے کی تحریک جمع کرانے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ پارلیمنٹ کے اسپیکر نے موگابے کے استعفے کی تصدیق کردی ہے اور اس کے ساتھ ہی ان کا 37 سالہ دور اقتدار ختم ہوگیا۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : موگابے پارٹی سربراہی سے برطرف

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے موگابے نے ملک کے نائب صدر کو برطرف کرکے ان کی جگہ اپنی اہلیہ کو یہ عہدہ تفویض کیا تھا جس کے بعد ملک کی فوج کے سربراہ نے ان پر شدید تنقید کی تھی، رابرٹ موگابے کی جانب سے جواب میں آرمی چیف کے خلاف سخت زبان استعمال کرنے پر فوج نے غیر اعلانیہ طور پر ملک کا کنٹرول سنبھال لیا تھا جب کہ ان کی اپنی ہی جماعت نے ان کے خلاف بغاوت کردی تھی۔
Load Next Story