پشاورمینا بازارکے قریب مسجد میں دھماکا4 افراد جاں بحق 27 زخمی

دھماکے میں 4 سے 5 کلو ھماکا خیزمواد استعمال کیا گیا جسے مسجد کے محراب میں رکھا گیا تھا،بم ڈسپوزل اسکواڈ

مسجد کے اندر اس وقت دھماکا ہوا جب لوگ نماز ظہر کی ادائیگی کی تیاری کررہے تھے۔، فوٹو: اے ایف پی

مینابازارکے قریب مسجد کے اندر دھماکے کے نتیجے میں4 افراد جاں بحق اور27 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محلہ باقر شاہ میں مینابازار کے قریب مسجد کے اندر اس وقت دھماکا ہوا جب لوگ نماز ظہر کی ادائیگی کی تیاری کررہے تھے۔ تنگ گلیوں کے باعث ایمبولینسز اور ریسکیو ٹیموں کی گاڑیوں کو اندرآنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،جس کے باعث مقامی افراد نے لاشوں اور زخمیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا جبکہ پولیس نے علاقے کوگھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔


بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کی مدد سے کیا گیا۔ دھماکے میں 4 سے 5 کلو ھماکا خیزمواد استعمال کیا گیا تھا جسے مسجد کے محراب میں رکھا گیا تھا، دھماکا خیز مواد کے ساتھ بال بیرنگ بھی استعمال کیے گئے تھے ۔

واقعے کے بعد لیڈی ریڈنگ اسپتال سمیت شہر کے تمام اہم سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جبکہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر خان ہوتی نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے انتظامیہ کو زخمیوں کے بلا معاوضہ علاج کی ہدایت کی ہے۔
Load Next Story