سپریم کورٹ نے رینٹل پاور کیس میں وزیراعظم کا خط پٹیشن میں بدل دیا

سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کی پٹیشن کی سماعت کیلئے11مارچ کی تاریخ مقرر کی اورکہا کہ وہ خود یاوکیل کے ذریعے پیش ہوسکتے ہیں

وزیر اعظم کی جانب سے لکھے گئے خط میں سپریم کورٹ سے درخواست کی گئی تھی کہ رینٹل پاور کیس کی آزادانہ تحقیقات کے لئے شعیب سڈل کی سربراہی میں کمیشن تشکیل دیا جائے۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے رینٹل پاور کیس میں وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی جانب سے لکھے گئے خط کو پٹیشن میں بدل دیا ہے۔

سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کی پٹیشن کی سماعت کے لیے 11 مارچ کی تاریخ مقرر کی ہے اور وزیر اعظم کو خود یا وکیل کے ذریعے پیش ہونے کی ہدایت بھی کی ہے۔


واضح رہے کہ وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے رینٹل پاور کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ کو خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ رینٹل پاور کیس میں ان کی کردار کشی کی گئی۔ انہوں نے درخواست کی تھی کہ رینٹل پاور کیس میں شعیب سڈل کی سربراہی میں کمیشن تشکیل دے کر معاملے کی آزادانہ تحقیقات کرائی جائے۔

وزیراعظم نے خط میں مزید لکھا تھا کہ انہوں نے کبھی نیب کی تحقیقات پر بلا واسطہ یا بالواسطہ اثر انداز ہونے کی کوشش نہیں کی بلکہ نیب کے ساتھ مکمل تعاون کیا ہے۔
Load Next Story