سندھ میں امن و امان کے قیام کو اولین ترجیح دی جائے صدر زرداری

جمہوری حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات نظر آرہے ہیں.صدر آصف زرداری

بہن بے نظیر بستی ہاؤسنگ اسکیم کے تحت سندھ کے 23 اضلاع میں غریبوں کے لئے 65 ہزار مکانات تعمیر کئے جائیں گے۔ فوٹو : آن لائن

صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں امن و امان کے قیام کو اولین ترجیح دی جائے ۔



حیدر آباد میں کراچی حیدرآباد ایم نائن موٹروے کے سنگ بنیاد اور بہن بے نظیر بستی ہاؤسنگ اسکیم کے افتتاح کے موقع پر خطاب کے دوران صدر آصف زرداری نے کہا کہ جمہوری حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہن بے نظیر بستی ہاؤسنگ اسکیم کے تحت سندھ کے 23 اضلاع میں غریبوں کے لئے 65 ہزار مکانات تعمیر کئے جائیں گے۔ اس منصوبے ایک ارب 60کروڑ روپے کی لاگت آئے گی ۔


صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ کو ہدایت کی ہے کہ صوبے میں امن و امان کی صورت حال کو پہلی ترجیح دی جائےاوردوستوں سے گزارش ہے کہ شاہ صاحب کی عزت کریں، ان کا خیال کریں، وہ کام کے آدمی ہیں اور ان کا کام بھی اچھا ہے۔


Load Next Story