باہمی سیریز نہ کھیلنے پر بھارت کیخلاف جنوری میں کیس دائر کریں گے نجم سیٹھی
2 سال کے اندر پی ایس ایل پاکستان میں آجائے گا، چیئرمین پی سی بی
چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز کے حوالے سے جنوری میں آئی سی سی تنازعہ کمیٹی میں کیس دائر کردیں گے۔
گورننگ بورڈ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز کے معاملے پر اراکین کو اعتماد میں لیا ہے، جنوری کے پہلے ہفتے میں آئی سی سی کی تنازعات کمیٹی کے سامنے کیس دائر کردیں گے جب کہ آئی سی سی نے ترمیم کردی ہے کہ اب تنازعات کمیٹی کے بعد کسی دوسرے فورم میں نہیں جا سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ٹورنامنٹ میں پاک بھارت میچ ہوگا تو بھارت کو کھیلنا ہوگا نہ کھیلنے پر پاکستان کو پوائنٹس ملیں گے، زیادہ بہتر یہی ہوگا کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز ہو، بی سی سی آئی حکومت سے اجازت مانگ رہا ہے۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ پی ایس ایل تھری کے لئے غیر ملکی کھلاڑیوں نے لاہور آنے پر رضا مندی ظاہر کردی ہے، دبئی نے پی ایس ایل کے لئے مزید میچز مانگے ہیں، 2 سال کے اندر پی ایس ایل پاکستان میں آجائے گا اور جب پی ایس ایل پاکستان آئے گا تو ہمیں اسٹیڈیم بھی بڑھانا ہوں گے جب کہ 8 سے 10 روز میں پی ایس ایل تھری کے شیڈول کا اعلان کردیا جائے گا، پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن کا آڈٹ ہوچکا ہے، پی ایس ایل ٹو کا آڈٹ آخری مراحل میں اور چار ہفتے تک رپورٹ مکمل ہو جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے، طویل المدت نئے پراجیکٹ کے لئے ڈیڑھ ارب مختص کیے گئے ہیں، اسٹیڈیم کے لئے لانگ اور شارٹ ٹرم منصوبہ بندی کی ہے، شارٹ ٹرم کے تحت فروری میں پی ایس ایل تھری کا فائنل کروانے کے لئے اسٹیڈیم تیار کرنا ہے۔