پاک بحریہ کے ایک ریئر ایڈمرل اور دو کموڈورز کی ترقی
عبد العلیم کو وائس ایڈمرل جب کہ نوید اشرف اور اویس احمد بلگرامی کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی
پاک بحریہ کے ایک ریئر ایڈمرل اور دو کموڈورز کو اگلے عہدوں پر ترقی دے دی گئی ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ریئر ایڈمرل عبد العلیم کو وائس ایڈمرل جب کہ کموڈور نوید اشرف اور کموڈور اویس احمد بلگرامی کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی۔
وائس ایڈمرل عبد العلیم نے 1984 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ کمانڈ اینڈ اسٹاف عہدوں پر کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ غیر معمولی پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں انہیں ہلالِ امتیاز (ملٹری) کے اعلیٰ اعزاز سے بھی نوازا گیا ہے۔
ریئر ایڈمرل نوید اشرف نے 1989میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنی امتیازی سروس کے دوران آپ کئی اہم کمانڈ اینڈ اسٹاف تقرریوں پر فائز رہے۔ آپ کی اہم کمانڈ تقرریوں میں پاک بحریہ کے تین تباہ کن بحری جہازوں کی کمانڈ، کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی اور کمانڈر 18th ڈسٹرائر اسکواڈرن شامل ہیں۔ اپنی غیر معمولی پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں آپ کو ستارہ امتیاز(ملٹری) اور تمغہ بسالت سے نوازا گیاہے۔
ریئر ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے 1989میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ نیوی گیشن کے ماہر اور پرنسپل وار فیئر آفیسر ریئر ایڈمرل اویس احمد بلگرامی اپنے امتیازی پیشہ ورانہ کیریئر کے دوران مختلف کمانڈ اینڈ اسٹاف تقرریوں پر فائز رہے۔ غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں آپ کو ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیاہے۔