بھارت کی خوبرو پولیس آفیسر کے سوشل میڈیا پر چرچے
خوبصورت لیڈی پولیس آفیسر کی سچائی کچھ اور ہی جسے جان کر آپ بھی حیرت زدہ رہ جائیں گے
بھارتی پنجاب پولیس کی خوبرو لیڈی پولیس آفیسر ہرلین من کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں لیکن یہ پولیس آفیسر کون ہیں اور اس کی سچائی جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے۔
سوشل میڈیا پر کچھ بھی شیئر کیا جائے لوگ بغیر سوچے سمجھے اسے شیئر کردیتے ہیں اور وہ جنگل کی آگ کی طرح پھیل کر وائرل ہوجاتی ہیں۔
ایسی ہی چند تصاویر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ان دنوں خوب وائرل ہورہی ہیں جو پنجاب پولیس کی خوبرو تھانیدارنی کی ہے، سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر ہرلین من کے نام سے شیئر کی جارہی ہیں کیوں کہ ان کے یونیفارم پر لگے بیج پر یہ نام درج ہے، لیکن اس خوبصورت لیڈی پولیس آفیسر کی سچائی کچھ اور ہی ہے جسے جان کر آپ بھی حیرت زدہ رہ جائیں گے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :دیویا بھارتی کی بہن بھی خوبصورتی میں کسی سے کم نہیں
دراصل یہ خوبصورت لیڈی پولیس آفیسر بالی ووڈ اداکارہ کائنات اروڑا ہیں جو ان دنوں ایک پنجابی فلم ''جگا جیوندا'' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور اس میں پولیس آفیسر کا کردار ادا کر رہی ہیں، یہ تمام تصاویر اسی فلم کی شوٹنگ کے دوران لی گئی ہیں جنہیں کائنات اروڑا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا جہاں سے یہ تصاویر وائرل ہوگئیں لیکن انہیں ان تصاویر میں بالکل بھی نہیں پہچانا جارہا وہ اس میں بہت مختلف نظر آرہی ہیں۔
واضح رہے کائنات اروڑا ماضی کی نامور اداکارہ دیویا بھارتی کی بہن ہیں اور انہوں نے 2010 میں فلم ''کھٹا میٹھا'' میں شامل ایک گانے میں پرفارم کرکے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا جب کہ وہ فلم ''گرینڈ مستی'' اور رام گوپال ورما کی فلم''سیکریٹ'' کے علاوہ متعدد تمل اور تیلگو فلموں بھی کام کرچکی ہیں۔