سوئٹزرلینڈ میں براہمداغ بگٹی کی سیاسی پناہ کی درخواست مسترد

7 سال سے زائد عرصہ انتظار کرانے بعد سوئٹزر لینڈ نے سیاسی پناہ کی درخواست رد کردی ہے، براہمداغ بگٹی کا اعتراف

براہمداغ بگٹی کئی برسوں سے خود ساختہ جلاوطنی اختیار کئے ہوئے ہیں، فوٹو: فائل

سوئٹزر لینڈ نے براہمداغ بگٹی کی سیاسی پناہ کی درخواست مسترد کردی ہے۔

سوئٹزر لینڈ کی حکومت نے کالعدم بلوچ ریپبلکن پارٹی (بی آر پی) کے سربراہ براہمداغ بگٹی کی سیاسی پناہ کی درخواست مسترد کردی ہے، اس کی تصدیق انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں خود کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ 7 سال انتظار کرانے بعد سوئٹزر لینڈ نے سیاسی پناہ کی درخواست مسترد کردی ہے۔




کچھ عرصہ قبل سوئٹزر لینڈ اور برطانیہ میں پاکستان کے خلاف عوامی مقامات اور بسوں پر اشتہارات لگانے میں براہمداغ بگٹی کا کردار سامنے آچکا ہے، جس پر پاکستان نے سفارتی سطح پر ان ملکوں کے سفرا سے احتجاج بھی کیا تھا۔

واضح رہے کہ براہمداغ بگٹی کئی برسوں سے خود ساختہ جلاوطنی اختیار کئے ہوئے ہیں، وہ حکومت کی جانب سے مذاکرات کے لیے کی گئی بارہا پیشکشوں کو مسترد کرچکے ہیں، براہمداغ بگٹی کی جماعت بلوچستان میں بد امنی اور دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث رہی ہے جب کہ پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے لیے وہ بھارت سے مالی تعاون کی درخواست بھی کرچکے ہیں،انہوں نے 2016 میں بھارت کا دورہ بھی کیا تھا۔
Load Next Story