این ٹی ایس کے سربراہ ڈاکٹر شیرزادہ خان کو عہدے سے ہٹادیا گیا
بریگیڈیئر طیب اکرم کو چیف ایگزیکٹو آفیسر این ٹی ایس تعینات کردیا گیا ہے۔
این ٹی ایس کے سربراہ ڈاکٹر شیرزادہ خان کو عہدے سے ہٹادیا گیا جب کہ ان کی جگہ بریگیڈیئر طیب اکرم کو چیف ایگزیکٹو آفیسر این ٹی ایس تعینات کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے سربراہ ڈاکٹر شیر زادہ خان کی تعیناتی پر کامسیٹس کے چانسلر نے عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا جس کی وجہ سے ڈاکٹر شیرازادہ خان کو عہدے سے ہٹادیا گیا جب کہ ان کی جگہ بریگیڈ یئر طیب اکرم کو چیف ایگزیکٹو آفیسر این ٹی ایس تعینات کردیا گیا ہے۔
اس سے قبل عدالت نے این ٹی ایس کے چیف ایگزیکٹو سمیت تمام ڈائریکٹرز ڈاکٹر جنید زیدی ، ڈاکٹر اظہار حسین، ڈاکٹر سہیل غنی، ڈاکٹرشاہد اعوان اور ڈاکٹر شیرزادہ خان کے بینک اکاؤنٹس اور منقولہ و غیرمنقولہ جائیدادیں منجمد کرنے کی درخواست سماعت کے لئے منظور کی تھی۔
واضح رہے کہ این ٹی ایس انتظامیہ پر 2 ارب اور 2 کروڑ سے زائد روپے کی منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کے الزام پر عدالت میں کیس چل رہا ہے۔