سول اسپتال گنجائش سے بڑھ كرمریض داخل كررہا ہے ایم ایس
عملہ حاضر اور مریضوں كو ہر مكن سہولت فراہم كی جارہی ہے ، ڈاكٹر شاہجہان
سول اسپتال كوئٹہ كے ایم ایس ڈاكٹر شاہجہاں پانیزئی کا کہنا ہے کہ اسپتال روزانہ کی بنیاد پر اپنی استعداد سے بڑھ كر مریضوں كو داخل كر رہا ہے۔
سول اسپتال كوئٹہ كے ایم ایس ڈاكٹر شاہجہاں پانیزئی کا کہنا ہے کہ اس وقت سول اسپتال كوئٹہ كے تمام ڈاكٹرز او پی ڈی اور وارڈز میں اپنے مقرہ وقت پر آكر مریضوں كا معائنہ كرتے ہیں اور اسپتال كے تمام وارڈز میں ڈاكٹرز و دیگر معاونین عملہ 24 گھنٹے موجود رہتا ہے۔
ایم ایس کا کہنا تھا کہ سول اسپتال كوئٹہ میں تقریباً 100 سے 200 مریض روزانہ كی بنیاد پر داخل كیے جاتے ہیں اور ان كو علاج و معالجے كی سہولیات فراہم كی جاتی ہیں، اس وقت بھی سول اسپتال كوئٹہ میں مریضوں كا بے حد رش ہے اور اسپتال اپنی استعداد سے بڑھ كر مریضوں كو داخل كر رہا ہے۔