آصف زرداری اور بلاول کو جواب دیا تو سیاسی برادری کا نقصان ہو گا خواجہ آصف

مہربانی کریں ہمیں خاموش رہنے دیں، وفاقی وزیر

زرداری صاحب اور ان کے فرزند ارجمند نواز شریف کو طعنے نہ دیں، خواجہ آصف۔ فوٹو : فائل

UNITED NATIONS:
وزیر خارجہ خواجہ آصف نے آصف زرداری اور بلاول کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے جواب دیا تو سیاسی برادری کا نقصان ہو گا۔


پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی نواز شریف پر تنقید کے ردعمل میں خواجہ آصف نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ زرداری صاحب اور ان کے فرزند ارجمند نواز شریف کو طعنے نہ دیں اور مہربانی کریں ہمیں خاموش رہنے دیں کیوں کہ اگر ہم نے جواب دیا تو سیاسی برادری کا نقصان ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ظرف بھی اجازت نہیں دیتا۔

وفاقی وزیر نے آصف زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ زرداری صاحب محترم دانشمند ہیں اشارہ سمجھتے ہیں، اللہ خوش رکھے۔
Load Next Story