بے باکی مہنگی پڑگئی ملیکا شیراوت کی عدالت طلبی
اداکارہ نے ممبئی کے ہوٹل میں نئے سال پر اخلاق سے گری پرفارمنس دی تھی، درخواست گزار
بالی ووڈ اداکارہ ملیکا شیراوت کو بولڈ اداکاری مہنگی پڑ گئی ایک شکائت پر عدالت نے انھیں بیس اپریل کو حاضر ہونے کا حکم دے دیا۔
بڑودا بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر ایڈووکیٹ نریندر تیواری نے ایک عدالت میں ملیکا شیراوت کے خلاف درخواست دائر کی ہے جس میں انھوں نے موقف اختیار کیا کہ دو ہزار سات میں نئے سال کی تقریب میں انھوں نے اخلاق سے گری ہوئی پرفارمنس دی۔
درخواست گزار نے ممبئی کے اس ہوٹل کے مالک جہاں ملیکا نے پرفارم کیا تھا کو بھی شریک جرم ٹھہرایا تھا ایڈووکیٹ نریندر نے میڈیا کو بتایا کہ عدالت نے پولیس کو تحقیقات کا حکم دیا لیکن انھوں نے کوئی کارروائی نہیں کی اسی دوران ملیکا نے گجرات ہائیکورٹ میں کیس کے خاتمے کی درخواست دی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے سیشنز کورٹ کو کارروائی کا حکم دیا ہے۔