آج بلیک فرائیڈے کیخلاف ضروری اقدامات کی ہدایت

مقدمہ نمٹادیاگیا، جمعہ مبارک دن ہے، بلیک فرائیڈے کہنا جرم ہے، درخواست گزار

ایم ڈی پی آئی اے کی تعیناتی کے خلاف پٹیشن پر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان میں آج جمعہ 24 نومبر کو بلیک فرائیڈے کاتہوار منانے پر پابندی کی درخواست پر ضروری اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔


اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامرفاروق نے پاکستان میں آج جمعہ 24 نومبر کو بلیک فرائیڈے کاتہوار منانے پر پابندی کی درخواست پر چیف کمشنراسلام آباد کو ضروری اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔ درخواست گزار عبدالوحید کی جانب سے طارق اسد ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ جمعہ کو تمام دنوں کا سردار قرار دیا گیا، اسے بلیک فرائیڈے کہناجرم ہے۔ لغت کے مطابق بلیک فرائیڈے کا مطلب منحوس دن یا یوم سیاہ بنتا ہے۔

جسٹس محسن اختر کیانی پرمشتمل بینچ نے ایم ڈی پی آئی اے مشرف رسول کی تعیناتی کو چیلنج کرنے کے معاملے میں سیکریٹری سول ایوی ایشن ڈویژن اورایم ڈی پی آئی اے مشرف رسول کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا،درخواست گزاراعظم سواتی اپنے وکیل محسن کمال کے ساتھ پیش ہوئے۔وکیل نے موقف اختیارکیا کہ ایم ڈی پی آئی اے مشرف رسول کی تعیناتی غیر قانونی ہے۔ عدالت نے مزید سماعت20 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
Load Next Story