اجتماعی شادیوں سے سماجی برائیوں کا خاتمہ ہوگا چوہدری عبدالغفور
پاکستان ہندو کونسل کے تحت تقریب میں 22 جوڑے شادی کے بندھن میں بندھے.
صوبائی وزیر پی اینڈ ڈی ومعدنیات پنجاب چوہدری عبد الغفور نے کہا ہے کہ ملک میں اجتماعی شادیوں کے رجحان سے نہ صرف سماجی برائیوں کا خاتمہ ہوگا بلکہ متوسط اور غریب والدین کو اپنے بچوں کے بہتر رشتوں کیلیے وسیع مواقع بھی مسیر آئیں گے۔
مخیر حضرات دل کھول کر اجتماعی شادیوں کے طرز پر پروگرام منعقد کریں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے وائی ایم سی اے گرائونڈ میں پاکستان ہندو کونسل کے زیر اہتمام اجتماعی شادیوں کی تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر انھوں نے وزیر اعلیٰ پنجا ب کی طرف سے پاکستان ہندوکونسل کو 10لاکھ روپے کا چیک پیش کیا اور نئے جوڑوں کو فرداً فرداً شادی کی مبارکباد بھی پیش کی، تقریب میں سماجی شخصیات عبد الستار ایدھی، ڈاکٹر رامیش کمار، (ن) لیگ کے رہنما سلیم ضیا ، علی اکبر گجر، شہرکی مختلف سماجی تنظیموں کے نمائندوں، دولہوں اور دلہنوں کے عزیز و اقارب سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب میں 22 جوڑے شادی کے بندھن میں بندھ گئے، اس موقع پر عبدالستار ایدھی فائونڈیشن کے سربراہ عبدالستار ایدھی نے فی جوڑے کو20 ہزار روپے کی رقم دی جبکہ پاکستان ہندو کونسل کی جانب سے دلہنوں کو جہیز بھی دیا گیس، جس میں زیورات سمیت دیگر سامان شامل تھا، اس موقع پر باراتیوں کیلیے کھانے کا اہتمام کیا گیا تھا، 22 میں سے 10جوڑوں کا تعلق اندرون سندھ اور12 کا کراچی سے تھا، صوبائی وزیر نے کہاکہ اسلام اور دیگر مذاہب میں سب سے آسان کام نکاح ہے لیکن ہمارے رسم و رواج اور دیگر معاشرتی رکاوٹوں نے نکاح کے عمل کو مشکل ترین بنادیا ہے۔
انھوں نے اجتماعی شادیوں کے کلچر کو فروغ دینے میں پاکستان ہندو کونسل کی خدمات اور ڈاکٹر رامیش کمار کے جذبہ کو بے حد سراہا، انھوں نے کہاکہ(ن) لیگ ملک میں تمام اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ میں ہر لمحہ سر گرم عمل ہے اور پاکستان کی ترقی اور تجارتی سر گرمیوں میں ہندو برادری کا کردار ہمیشہ قابل ذکر رہا ہے، انھوں نے کہا کہ لاہور میں جن لوگوں نے قانون کو ہاتھ میں لے کر مسیحی برادری کو جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے ان کے خلاف وزیر اعلیٰ نے سخت ایکشن لیا ہے۔