ضلع شرقی میںپھولوں کی نمائش اور ورائٹی پروگرام ہوگا سمیع خان

مسائل کے حل اوروسائل کی فراہمی کے لیے جدوجہد جاری ہے، عبدالقادر خانزادہ.

مسائل کے حل اوروسائل کی فراہمی کے لیے جدوجہد جاری ہے، عبدالقادر خانزادہ. فوٹو: اطہر خان/ ایکسپریس

ڈپٹی کمشنر وایڈمنسٹریٹر ضلع شرقی سمیع صدیقی کی ہدایت پر ضلع شرقی میںفلاور شوکا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

اس سلسلے میں میونسپل کمشنر محمد سمیع خان نے گلشن اقبال زون، جمشید زون، کورنگی زون اور شاہ فیصل زون کے ڈپٹی ٹاؤن آفیسر ز کے ہمراہ کشمیر روڈ اسپورٹس کمپلیکس کا معائنہ کیا، اس موقع پر انھوں نے کہا کہ فلاورشوکے ساتھ ساتھ بچوں اور خواتین کے لیے ورائٹی پروگرام کا بھی انعقاد کیا جائے گا جو ان کو یقینی طور پر اس ماحول میں ذہنی ترو تازگی اور تفریح فراہم کرے گا، انھوں نے کہا کہ اس وقت پھولوں کا موسم ہے اور طرح طرح کے نایاب اور خوبصورت پھول ہماری نرسری میں موجود ہیں جنھیں نمائش کے لیے عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔




انھوں مزید کہا کہ خواتین کے لیے چوڑیوں، مہندی اور بوتیک کے اسٹال کے ساتھ بچوں کے لیے پپٹ شو اور دیگر پروگرام بھی منعقد ہونگے جبکہ ڈی ایم سی سینٹرل، ویسٹ، سائوتھ اور ملیر بھی نمائش میں حصہ لیں گے، رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عبدالقادر خانزادہ نے کہا ہے کہ اورنگی ٹاؤن میں مسائل کے حل کیلیے حق پرست نمائندے ہر سطح پر وسائل کی فراہمی کیلیے جدوجہد کررہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے رکن سندھ اسمبلی مظاہر امیر وایڈمنسٹریٹرز اورنگی وسائٹ ٹائونزکے ہمراہ نالے کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی مظاہر امیر نے کہا کہ حق پرست نمائندے ٹاؤن کے دیرینہ مسائل حل کرنے کیلیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو استعمال کررہے ہیں تاکہ اورنگی ٹاؤن میں موجود مسائل کے خاتمہ کو ممکن بنایا جاسکے۔
Load Next Story